|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2017

مچھ: گوگرت لیویز تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ لیویز ایف سی اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان کافی وقت تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد حملہ آوروں پہاڑوں میں فرار سیکورٹی خدشات کی بناء پر بولان قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔

اطلاع پاتے ہی ڈپٹی کمشنر کچھی اے سی مچھ اے ڈی سی کچھی میجر رسالدار بھاری نفری کے ہمراہ مذکورہ تھانے پہنچ کر حملہ آوروں کے گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی تفصیلات کیمطابق بولان کے علاقہ گوگرت لیویز تھانہ پر قریبی پہاڑوں سے نامعلوم افراد نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھانے پر حملے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی بولان لیویز کے مدد کو پہنچ گئی لیویز اور ایف سی کے جوابی فائرنگ سے حملہ آورقریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے ۔

ڈپٹی کمشنر کچھی اے سی مچھ نائب تحصیلدار میجر رسالدار لیویز کے بھاری نفری کے ہمراہ مذکورہ تھانہ پہنچتے ہی ملزمان کے تلاش شروع کردی اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی سیکورٹی خدشات کے بناء پرلیویز نے بولان قومی شاہراہ کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیا لیویز زرائع کے مطابق علاقہ کلیئر ہوتے ہی قومی شاہراہ کو بحال کردیا جائے گا ۔