کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت رد ہلاک4کیمپوں کو تباہ کردیا، 4ملزمان گرفتار، اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا، سبی میں فائرنگ خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے، کیچ میں نامعلوم افراد نے تین افراد کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری آپریشن ردا لفساد کے دوران سرنٹیئر کور کے عملے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے جس میں کاہان ، ڈیرہ بگٹی،چھتر اوچ میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے آپریشن میں چار کیمپوں کو تباہ کر کے دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونیوالا بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن جس میں راکٹ لانچر، راکٹ کے گولے، اسلحہ ایمونیشن اور دیگر تخریبی مواد قبضے میں لے لیا کارروائی میں چار ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اسلحہ ایمونیشن تربت کے علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا مزید کا رروائی سیکورٹی فورسز کا عملہ کر رہا ہے،گزشتہ شب پسنی کے علاقے کلاگ کلانچ میں گراؤنڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص اللہ گل اور ایک نامعلوم خاتون زخمی ہو گئے ۔
فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمیوں کو گوادر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے،کیچ کے علاقے ہوشاپ میں گونڈ سرین کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ اغواء کار موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ اغواء ہونیو الوں میں وزیر احمد ولد نور ،اس کا بیٹا غوث بخش اور بھائی غفور شامل ہیں تینوں گونڈ سرین ہوشاپ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق، کیچ سے تین افراد کو اغواء کر لیا گیا
وقتِ اشاعت : August 28 – 2017