کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمد،مولاناانوارالدین،مولاناغلام قادرقاسمی،مولاناعبداللہ جتک،مولانانوراللہ،حاجی عبدالواحدصدیقی،حاجی بہرام خان ،حاجی محمدحسن شیرانی،حاجی عبدالباری اچکزئی اورمفتی غلام حیدرنے کہاہے کہ ملک کی سلامتی کے لیئے جے یو آئی ،مدارس کے علماء اور طلباء ہر قربانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں ۔
دہشت گردی کے نام پر نام نہاد جنگ سے اب نکلنے کا اعلان امریکہ کو اصل جواب ہو گا اور خارجہ پالیسی کا قبلہ ملک کے مفاد کی طرف موڑ دیا جا ئے تو سب ٹھیک ہو جا ئے گا ،امریکہ مفادات کا دوست ہے ،امریکی صد ر کے بیان کے جواب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورجے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے حقیقت پر مبنی جواب دیئے ہیں یہ سچ ہے کہ پاکستان کو امدادنہیں قر بانیوں کا اعتراف چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ مو جودہ حالات کا تقاضا ہے کہ اختلافات بالا ئے طاق رکھ کر ملک وملت کے لیئے متحد ہو جا نا چاہیے یہ وقت نمبر گیم کا نہیں ہے بلکہ دشمن الٹی گنتی بتانے کا ہے انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو سیکولر بنانے کے خواب دیکھنے والے پہلے کی طرح ناکام ہوں گے پاکستان کا پرچم علامہ شبیر احمد عثمانی کولہرا نے کا اعزاز حاصل ہے ۔
آج وطن کے خلاف سازشوں کا مقابلہ بھی جے یو آئی کر رہی ہے اور کرتی رہے گی انہوں نے سانحہ چنیوٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ وزیر قانون ،وزیر مذہبی امور ،ہوم سیکر ٹری اور چاروں مسالک کے جید علماء پر مشتمل بورڈ بنا ئے جو اس واقعہ کے اصل حقائق کو سامنے لائے اور حقیقت قوم بتا ئی جائے اور فر قہ واریت پھیلانے والوں کا حقیقی احتساب کیا جا ئے ۔
حکمران دہشتگردی کیخلاف نام نہاد امریکی جنگ سے نکلنے کا اعلان کریں ،جمعیت
وقتِ اشاعت : August 28 – 2017