|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2017

کوئٹہ : بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی خواتین رہنماوں آصفہ بلوچ اور زرینہ بلوچ نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس حوالے سے اپنی پالیسیاں تبدیل کریں تاکہ لو گوں کو آسانیاں پید ا ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ اس وقت حقوق انسانی کے نمائندوں اور میڈیا کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے،مگر یہ امر باعث افسوس ہے کہ میڈیا نے اپنے آپ کو مکمل طور پر اس سے لاعلم رکھا ہوا ہے۔

اسی طرح صوبائی حکومت میں شامل نمائندوں نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے،انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کے باعث بلوچ معاشرئے پر منفی اثرات مرتب اور عوام کے معاشی ذرائع بھی متاثر ہورہے ہیں اس لئے وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی پالیسیاں تبدیل کریں تاکہ لو گوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔