کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائمقام صدر وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پارٹی اس وقت مشکل حالات سے گزر ہی ہے میاں محمد نوازشریف کو جن حالات میں وزارت عظمیٰ سے جن لو گوں کی ایماء پر ہٹا کر اور جو کچھ کیا جا رہا ہے اس سے ملک اور قوم کو نقصان پہنچ رہا ہے زرداری کے کیسز ختم کر کے انہیں صادق اورامین ظاہر کیا گیا ہے ۔
پارٹی نے جو ذمہ داری میرے ناتوا ں کندھوں پر ڈالی ہے اس کو بخوبی نبھاؤنگا کیونکہ پاکستان کی تخلیق مسلم لیگ(ن) کی تھی اور اس کی تعمیر بھی مسلم لیگ ہی کرے گی کیونکہ ہمارا ایجنڈا ملک کی ترقی ، جمہوریت کا استحکام اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ توانائی کے بحران کے خاتمے کو یقینی بنا کر امن وامان کی بحالی کو ممکن بنانا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے کوئٹہ ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد خوجک روڈ پر اپنی رہائش گاہ پر استقبال کرنے کے لئے آنیوالے پارٹی رہنماؤں صوبائی عہدیداروں ، کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بازئی، فرید افغان، ملک خدا بخش لانگو، میر لیاقت لہڑی، ہاشم خان بڑیچ، علاؤ الدین کاکڑ، نظام کاکڑ ،شیخ شاکر، ظہور درانی، مانو مسیح ، فاروق یوسفزئی، کمال باروزئی سمیت دیگر بھی موجود تھ ے اس موقع پر محترمہ کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا صحت بھی کی گئی ۔
کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تخلیق مسلم لیگ(ن) کی تھی اور اس کی تعمیر بھی ہم کرینگے کیونکہ یہ ہمارا ایجنڈا ہے کہ ملک کی ترقی کی جمہوریت کے استحکام کو یقینی بنا تے ہوئے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جس میں پینے کا صاف پانی، تعلیم، صحت، امن وامان کی بحالی کے ساتھ ساتھ توانائی کے بحران کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے ۔
مسلم لیگ(ن) میاں محمد نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں متحد ومنظم ہے جو کہ گوادر سے لے کر گلگت ، بلتستان سے لے کر فعال اور منظم جماعت ہے ولولہ انگیز قیادت میاں محمد نوازشریف کی سر برا ہی میں ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ہی پاکستان کو ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کے نقشے پر ایٹمی ملک کے طور پر ظاہر کیا تھا اور پاکستان کو ناقابل تسخیر دفاعی میدان میں مضبوط بنایا تھا اور اب بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام کو دنیا بھر سے جھوڑنے اور بے روزگار سے خاتمے کے علاوہ سہولیات کی فراہمی کیلئے سی پیک کے ذریعے جوڑا جا رہا تھا کہ ملک میں اقتصادی اور معاشی دھماکے ہو سکے اور پاکستان کی تعمیر وترقی کو یقینی بنا کر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے ۔
میاں محمد نوازشریف آج بھی پاکستان کے20 کروڑ کے عوام کے قائد اور ان کے دلوں میں بستے ہیں کیونکہ عوام نے انہیں اپنے قیمتی ووٹ سے منتخب کر کے ایوان میں بھیجا اور وہ عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک اورقوم سمیت پارٹی کے لئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ۔
جماعت نے میرے ناتواں کندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی ہے اسے ہر صورت نبھاؤنگا اس کے لئے کارکنوں اور دیگر عہدیداروں کا ساتھ مجھے چا ہئے کیونکہ کارکن ہی جماعت کی مضبوطی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کارکنوں کے بغیر کوئی جماعت کامیابی حاصل نہیں کر سکتی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی مشکل حالات سے گزر رہی ہے ان حالات کا سامنا کر نے کے لئے ہمیں آپس میں اتحاد ویکجہتی اور متحد ہو کر ثابت قدمی سے ان مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کر نا ہے اور میاں محمد نوازشریف کو جن حالات میں وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا ہے عوام ان لو گوں کو بخوبی جانتے ہیں جن لو گوں کی ایماء پر یہ سب کچھ ہوا اور ان اقدامات سے ملک اور قوم کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح آصف علی زرداری کے کیسز ختم کر کے انہیں صادق اور امین ظاہر کیا گیا جبکہ میاں محمد نوازشریف پر کیس پاناما کا بنا کر اور انہیں ایک اقامہ پر تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے فارغ کیا گیا جو ناقابل فہم بات ہے اس موقع پر انہوں نے حلقہ این اے 120 سے نامزد امیدوار کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے اثرات ملک پر منفی پڑیں گے ،یعقوب ناصر
وقتِ اشاعت : August 29 – 2017