|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2017

خضدار :  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عرض پاک کے خلاف ہرزہ سرائی اور گیدڑ بھبکیوں کے خلاف خضدار میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان ،تاجر برادری ،لیبر یونینز ،ٹریڈ یونینز ،طلباء اور عوام الناس سرآپا احتجاج ،دو تلوار سے قومی شاہراہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ،عرض پاک کے خلافہ ہرزہ سرائی کرنے والے اپنی انجام کی فکرکریں ۔

پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جو کہ نا قابل تسخیر ہے پاکستان کی دفاع کے لئے بلوچستان کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے مقررین کا مظاہرین سے خطاب تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر رونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور دھمکی آمیزرویہ کے خلاف خضدار کے مختلف سیاسی سماجی تنظیموں ، سیاسی ومذہبی جماعتوں ،طلباء تنظیموں ،تاجروں ،ٹریڈ یونینز ، ہندو پنچائت اور عوام الناس کی جانب سے چاندنی چوک دو تلوار کے مقام سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی سلطان ابراہیم خان روڈ سے گزرتی ہوئی قومی شاہراہ پر جلسہ عام کی شکل اختیار کی جلسہ عام سے مسلم لیگ ن کے جاوید سوز ، جے یو آئی کے رہنمامولانا محمد صدیق مینگل ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے حیدر زمان بلوچ ، بلوچستان نیشنل موومنٹ کے راہنماشیر احمد بلوچ ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی اارگنائزرڈاکٹر حضور بخش زہری نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ،عتیق الرحمن ساجدی ، جے یو پی کے مولانا محمد قاسم قاسمی ، پاکستان تحریک انصاف کے حافظ غلام نبی ، بلوچستان نیشنل پورٹی کے ماسٹر عبدالخالق غلامانی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرخالد محمود ایڈووکیٹ ، مزدور اتحاد کے صابر حسین قلندرانی ،میر طارق زنگیجو ، انجمن تاجران کے نائب صدر بشیر احمد جتک ،اور دیگر نے خطاب کیا ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکیحکام اور صدر امریکہ کو یہ یادر کھنا چائیے کہ پاکستان ایک ایسی طاقت بن چکی ہے جسے گیدڑبھبکیوں سے ڈرانے کا وقت گزر گیا پاکستان ایٹمی طاقت ہے ۔

پاکستان کے خلاف اہرزہ سرائی کرنے والے اپنی انجام کو یاد رکھیں بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتیں ،طلباء تنظیمیں ،ٹریڈ یونین اور عوام الناس عرض پاک کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہونگے ہماری اندرونی مسائل اپنی جگہ جب بات پاکستان کی آتی ہے تو ہم سب ایک دل اور ایک جان ہیں جو پاکستان کے خلاف انگلی اٹھائے گا ۔

عرض پاک کے خلاف ارضہ سرائی کریگا وہ ہمارا دشمن ہے اس کے خلاف ہم ہر طرح سے مذاحمت کرئینگے امرکہ ویت نام میں اپنی انجام دے سبق حاصل کریں ،افغانستان میں اپنی شکست سے سبق حاصل کریں پاکستان ان دونوں ممالک سے قطعی مختلف ہے اگر پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی گئی تو ہم ایسے عناصر کی آنکھیں نوچیں گے ۔

احتجاجی ریلی اور جلسہ کے دوران شرکاء نے امریکی صدر اوراسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی مقررین نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نقصان دینے کا تصور تک کی گستاخی نہ کریں ہم ایک منظم قوم کے ساتھ بہادر فوج اور خود دار ملک ہیں سب سے بڑی بات یہ کہ ہمارا ایمان کلمہ حق سے منور اور دین اسلام کی بنیا دوں پر رکھا گیا ہے