|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2017

اندرون بلوچستان: یوم دفاع کے حوالے سے ایف سی کے زیر اہتمام اندرون بلوچستان نوشکی، دالبندین، نوکنڈی، ڈیرہ بگٹی ، ڈیرہ مراد جمالی ،سبی، مچھ، اور اوستہ محمد میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔

تقاریب میں سیاسی وعسکری حکام سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اس موقع پر شہداء کے قبروں پر حاضری دیکر گل پاشی کی گئی ، ملکی سلامتی اور شہداء کی درجات کے بلندی کیلئے دعا کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی میں ہیڈ کوارٹر میں رکن صوبائی اسمبلی دستگیر بادینی ، کمانڈنٹ اظہرعلی شیراز ، سردار نادر خان بادینی اور میر نور اللہ بادینی نے شہداء کی یادگار اور لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کے قبر پر پھول چڑھا کر ملکی سلامتی اور شہداء کی درجات کے بلندی کیلئے دعا کی ۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید ، ایف سی سکول اینڈ کالج میں یوم دفاع کے موقع پر تقریب منعقد کیاگیا، جسم یں شہداء کے لواحقین ، قبائلی عمائدین، سرکاری آفسران اور اسٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کا کہنا ہے کہ 6ستمبر 1665ء کو پاکستانی فوجی جوانوں نے سینوں پر بم بھاند کر بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملکی دفاع کو یقینی بنایا، ایف سی دالبندین رائفلز کے زیر اہتمام ایف سی پبلک سکول میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی ، جس میں ایف سی پی ایس کے علاوہ شہر کے سرکاری گرلز وبوائز سکولوں کے طلباء وطالبات کے علاوہ ڈگری کالج کے اسٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی، پنڈال میں ایف سی وسول حکام کے علاوہ طلباء وطالبات شہریوں تاجر تنظیموں قبائلی معتبرین سمیت خواتین کی بہت بڑی مقدار موجود تھیں۔

تقریب میں طلباء نے مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کئے اور تقریروں کے علاوہ نظمیں نعت خوانی، ٹیبلو اور علاقائی وثقافتی پروگرامن منعقد کئے گئے ، نوکنڈی میں یوم دفاع پاکستان کی۔

تقریب تفتان رائفلز کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جسکے مہمان خاص کمانڈنٹ کرنل عمر ستار تھے تقریب میں علاقے کے قبائلی سرداران،عمائدین ،سول سوسائٹی اور منتخب بلدیاتی نمائندوں ، سکولوں کے طلباء و طالبات اور ا ساتذہ نے شرکت کی۔

تقریب میں ایف سی سکول کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیے ،اس موقع پر کمانڈنٹ تفتان رائفلز کرنل عمرستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بیشمار قربانیوں کے بعد یہ وطن ہمیں ملا ہے اور اسکی حفاظت اور دفاع کیلئے پاک فوج کے نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گے۔

ڈیرہ بگٹی میں بھی یوم دفاع کے مناسبت سے ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ کمانڈنٹ بمبور رائفل کرنل احمد قریشی نے شہدا یادگار پر پھول چڑھا ئے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کی ۔

یوم دفاع کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل احمد قریشی نے کہا کہ پاکستانی قوم ملک پر شہید ہونے والے شہدا کے مقروض ہیں شہدا کے لہو نے دشمن کی ہر مکارانہ کوششیں ناکام بنا دیں،جبکہ اس موقع پر ڈیرہ بگٹی کی تاریخ میں پہلی بار ایف سی کے زیر استعمال دفاعی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی بھی نمائش کی گئی،جو کہ دہشت گردوں کے بھیانک عزائم ناکام بنانے کے لئے زیر استعمال رہے،جبکہ اس موقع پر شہداء کے لواحقین کے اظہار خیال پر ماحول سوگوار رہا۔

دوسری جانب یوم دفاع پاکستان کے سلسے میں ایک بہت بڑی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا ریلی ایف سی ہیڈ کوارٹرز ڈیرہ بگٹی سے شروع ہو کر پاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوگئی، یوم دفاع کے موقع پر ملک بھرکی طرح نصیرآباد میں شایان شان طریقے سے منایاگیا ۔

ایف سی کے شہید سعید پبلک سکول میں بچوں نے ٹیبلو، ملی نغمے اورتقاریرمیں چھ ستمبر کے شہداکو سرخ سلام پیش کئے یوم دفاع پاکستان کے حوالے میں عظیم الشان تقریب کیپٹن شہید سعیدپبلک سکول ڈیرہ مرادجمالی میں منعقدہ ہوئی سکول کے بچوں نے ٹیبلو تقاریر پیش کرکے شہداکو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں شہریوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی تقریب کے مہمان خاص کمشنر احمد عزیزتارڑ اوررکن صوبائی اسمبلی میر عبدالماجدابڑو تھے تقریب میں87ونگ کمانڈرکرنل محمد اشرف علی،کرنل ہمایوں اسلم،ڈی آئی جی پولیس شرجیل کھرل، ایس ایس پی ظہوربابرآفریدی،اوچ پاورپلانٹ کے ایڈمن آفیسرمحمدطارق جمالی،کیپٹن شیس بن خلیل، جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد وارث ابڑو،سیاسی وقبائلی رہنماء محمداسحاق بگٹی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

ملک بھر کی طرح بلوچستان کے تاریخی و ثقافتی شہر سبی میں بھی یوم دفاع انتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا،اسکولوں کی طلباء و طالبات نے ٹیبلوز اور ملی نغموں کے ذریعے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا، تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی تھے ۔


تقریب میں برگیڈئر آرٹلری33سبی شہزاد ہ شاہد نواز،34رجمنٹ کے کرنل آصف رانا،کمانڈنٹ سبی سکاوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ ، ڈی آئی جی ساجدخان مہمند، ڈپٹی کمشنر میر سیف اللہ کھیتران،کرنل وقاص،ایس ایس پی بولان میر عبدالغفور کرد، ضلع چیرمین ملک قائم الدین دہپال، میونسپل کمیٹی کے چئیرمین سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی ،اسٹنٹ کمشنر میر ممتاز مری ،ڈی ایس پی اکرم گشکوری سمیت دیگر سول و فوجی آفیسران نے شرکت کی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی، آرٹلری33سبی بریگیڈیرشہزاد ہ شاہد نواز نے 06ستمبر کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے جبکہ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی،تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا ،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایف سی مچھ کے زیر اہتمام پاک آرمی کے شہید سپاہی غلام محمد راہیجہ ممتاز علی کھیتران قبروں پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔


کیپٹن محمد عثمان نے شہیدوں کے قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں ایف سی کے نوجوانوں نے شہید وں سلامی دی کیپٹن نے شہید وں نے شہید سپاہیوں کے لواحقین میں راشن اور تحائف تقسیم کیں ،اوستہ محمد میں اور یوتھ تھائے(O-Y-T)کے ضلعی چیئرمین عبدالرزاق مینگل وائس چیئرمین عبدالغنی ، بخشیل خان ،رحیم بخش سومرو کی قیادت میں دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی ، ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتاہوا یو بی ایل چوک پر پہنچا ، شرکا ء سے بخشل خان ،عبدالغنی ،عبدالرزاق مینگل، حبیب اللہ مینگل نے خطاب کیا ۔