کوئٹہ: کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی نے مسلح تنظیم انصار الشریعہ سے تعلق کے الزام میں گرفتار پروفیسر محمد مشتاق کا نام یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ہٹادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر مشتاق کو چند روز قبل کراچی میں انصار الشریعہ کے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ پروفیسر مشتاق بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں گزشتہ چار سال پڑھاتے تھے۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے ریکارڈ کے مطابق وہ شعبہ مائیکروبیالوجی کے چیئرمین تھے۔ گرفتاری کے بعد یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے پروفیسرمحمدمشتاق کا نام ہٹادیا گیا۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق پروفیسر مشتاقیونیورسٹی کے بیچلر ہاسٹل میں قیام پذیر تھے۔