کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کچلاک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید مزمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیے بیگناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔
ہم بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے واقعہ میں جابحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہاربھی کیا ہے۔