کوئٹہ +اندرون بلوچستان : میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مبینہ طور پر بدترین مظالم کیخلاف مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے بلوچستان بھر میں مظاہرے کئے گئے۔
مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مظلوموں کی داد رسی کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائیں اور میانمار کے سفیر کو اسلام آباد سے نکال دیا جائے، تفصیلات کے مطابق بڑیچ قومی اتحاد کے زیر اہتمام برما میں مسلمانوں کی قتل وغارت گری اور نسل کشی کے خلاف مرکزی سالار ملا عبیداللہ جان بڑیچ اور رحیم بڑیچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پہلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ۔
مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے ملا عبیداللہ جان بڑیچ نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر برما کے سفیر کو ملک بدر کر کے اس کے سفارتی تعلقات منطقع کریں تاکہ برما میں مسلمانوں کی قتل وغار ت گری اور نسل کشی پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا سکے اور قتل وغارت گری مظالم کو روکنے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کریں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے خلاف مظالم ڈھا رہا ہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں نے بھی برما کے مسلمانوں کی نشل کشی قتل وغارت گیری پر آنکھیں بند کر رکھی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔
قلات میں سنی تحریک پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت نظریاتی کی جانب سے بر ما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حبیب احمد سلطان مولاناشاہ محمد مولانا محمد حیات ملک محمد ہاشم مغل ایڈوکیٹ خلیل احمد اور دیگر نے کہا کہ روہیگیائی مسلمانوں کی نسل کشی امت مسلمہ کے لیئے واضح پیغام ہے ۔
برما میں مسلمانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح زبحہ کررہے برما کی حکومت عدم تشدد کے پیروکار روہینگیائی مسلمانوں کے خلاف بدترین اور انسانیت سوز تشدد کے مر تکب ہوئے ہیں برما کے مسلمانوں پر ظلم بربریت کے خلاف اس وقت پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔
نوشکی کے عوام برما کے مسلمانوں کے تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے میدان میں نکل کر احتجاج کررہی ہے، مسلمانوں کو برما حکومت کے خلاف جہاد کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکاہے، جہاد ہی کے زریعے سے برما کی مظلوم مسلمانوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیف آف رخشان پرنس عبدالقادر بلوچ ، اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماؤں حافظ قاسم فاروقی ، میر رؤف مینگل، حافظ محمد ابراھیم حسنی، سیاسی وسماجی رہنماء میر آصف سرپراہ اور دیگر نے میر گل خان نصیر چوک پر برما کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف منعقد ہ احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب کے دوران کہی ۔
اس موقع پر مظاہر ین ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر احتجاجی کلمات درج تھے، اور برما فوج اور بدھ مت مذہب کے پیروکاروں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الراحمن کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکی دینے اور برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم و بریت کے خلاف ملک بھر میں ہفتہ احتجاج کرنے کی ہدایت پر ضلع ہرنائی میں احتجاج کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا جمعیت کے ضلعی امیر مفتی اکرام اللہ شاہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
احتجاجی مظاہرہ سے جمعیت کے ضلعی امیر مفتی اکرام اللہ شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوناک ہے برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔
ملک بھرکی طرح نوکنڈی میں بھی برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور برمی حکومت کے ظلم و بربریت کے خلاف انجمن تاجران نوکنڈی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چاغی کاعلاقہ نوکنڈی میں اتوار کے روز انجمن تاجراکے زہراہتمام بازار سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت انجمن تاجران کے صدر واحد بخش شیرزئی کررہے تھے ریلی میں تاجران کے علاوہ قبائلی و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی بازار کے مختلف شاہراوں سے گشت کرتارہا اور آخر مین چوک پر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی ریلی کے شرکہ نے برمی حکومت امریکہ انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔
جلسہ سے انجمن تاجران کے صدر واحد بخش شیرزئی ملک محمد اعظم محمد زئی مولوی عبداللہ آغارحیم شاہ مفتی عبدالمالک مولوی عبدالرحیم بلال شہزاداوردیگرمقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برما میں روہنگیاں مسلمانوں پر برمی حکومت کی جانب سے نسل کشی بدستور جاری ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے مکمل خاموشی اختیارکی گئی ہیں جوقابل افسوس ومزمت ہے۔
جمعیت علماء اسلام تحصیل چمن کے زیر اہتمام امریکی صدر کے بے بنیاد الزامات اور دھمکیوں اور برما کے مسلمانوں پر ظلم وستم وبربریت کے خلاف ایک عظیم الشان مظاہرہ ہوا مظاہرہ بوغرہ روڈ حافظ عبدالظاہر مدرسے سے شروع ہوکر ٹرنچ روڈ ،مال روڈ اور تاج روڈ سے ہوتے فلسطین چوک پر ایک عظیم الشان جلسہ عام میں تبدیل ہوا ۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل امیر مولانا عبدالخالق خادم ،ضلع نائب امیر مولانا عبدالستار ،تحصیل جنرل سیکرٹری حاجی غوث اللہ ،مولانا شمس اللہ ،حافظ عزیز اللہ عزیزی ،مولوی محمد صادق ،مولاناحافظ گل ،مولانا عبدالولی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ صدر پاکستان کو دھمکی آمیز بیانات اور برما مسلمانوں پر ظلم وستم وحشیانہ قتل وغارت کے خلاف قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کے اعلان پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیاگیا ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ جمعیت علماء اسلام اس طرح کے پاکستان پر امریکی الزامات اور برما مسلمانوں پر ظلم پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں برما مسلمانوں پر ظلم وستم وحشیانہ قتل وغارت سے پورے عالم اسلام وانسانیت کی دل آزاری ہوئی ہیں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم وبربریت ریاستی دہشتگردی ہے ۔
جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کال پر بھاگ میں بھی جے یو آئی کے زیر اہتمام ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں دیگرسیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی جن میں جمیعت علمااسلام کے ضلعی امیر مولانا سید ارشد شاہ بخاری تحصیل امیر حاجی حفیظ اللہ مغیری معاون پریس سکریٹری ڈاکٹر درشن کمار مولوی جہانگیر بمبان حاجی خدا بخش کلواڑ حافظ شبیر احمد مستوئی مولوی خان محمد کلواڑ مولوی کریم داد ودھا حاجی لشکر خان مغیری قبائلی رہنماء ارباب قادر بخش ایری جماعت اہلسنت کے حافظ اصغر علی محمد بخش ابڑو پی ٹی آئی کے تحصیل صدر حفیظ بلوچ محمد اسلم سرہیہ عبد الرسول ایری نیشنل پارٹی کے عبد الستار بنگلزئی جے کیو ایم کے حاجی شبیر احمد ایری کامریڈ فیاض جاموٹ ہندو اقلیتی رہنماء چوہدری نند لعل ودیگر شامل تھے ۔
ریلی جمعیت کے مرکز مدرسہ مدینتہ العلوم سے نکالی گئی ریلی میں شامل جے یو آئی کے کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر برما میں مظالم بند کے نعرے درج تھے ریلی میں کثیر تعداد میں لوگ شامل تھے۔
برما میں مسلمانوں پر ظلم وستم کے خلاف مذہبی پارٹیوں کی طرف سے صحبت پور میں ریلیاں و احتجاجی مظاہرے ۔جماعت اسلامی صحبت پور کی ریلی اپنے دفتر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کی ریلی مدرسہ سے نکالی گئی ۔ ریلیاں مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مین چوک صحبت پور جلسے کی شکل اختیار کر گئی ۔
ریلی کے شرکاء سے جماعت اسلامی صحبت پور کے امیر عبدالصمد کھوسہ ، ضلعی جنرل سیکر ٹری اللہ ڈنہ ، خالدحسین ، محمد اسلم اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر حاٖفظ محمد صدیق بھنگر اور ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار احمد کھوسہ ودیگر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو چائیے کہ مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے والوں کا نوٹس لے کر مسائل حل کریں ۔
برما کے مسلمان کے ساتھ ہر طرح کے ظلم کا ازالہ کر کے وہاں کی عوام کو امن و امان مہیا ں کیا جائے ، نیشنل پا رٹی تحصیل اوستہ کی جا نب سے سینکڑو ں افرا د نے بر ما میں ہو نے وا لے مسلما نو ں کی قتل عا م خلا ف احتجا جی ریلی نکا لی گئی۔
ریلی کی قیا دت نیشنل پا رٹی تحصیل اوستہ محمد کے صدر علی حسن بلو چ نے کی ریلی شبیر چو ک سے ہو تے ہو ئے یو بی ایل کے را ستے سے پر یس کلب جا پہنچا پر یس کلب کے سا منے مظا ہر ین علی حسن بلو چ ،نعیم بلو چ ،نذ یر جان ، آ فتا ب ،را ضی فقیر بلو چ ،استا د مہر علی لاشا ری اور دیگرو ں نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ بر ما میں مسلما نو ں کے سا تھ ہو نے والے ظلم و ستم و بے گنا ہ افرا د کی قتل وغا رت کی قتل عا م پر عا لمی برا دری کیو ں خا مو ش ہیں ۔
انہو ں نے کہا کہ یہو دی لا بی اسرا ئیل بر ما اور امر یکہ مسلما نو ں کے خلا ف ہے لیکن بد قسمتی سے مسلم مما لک خا مو ش تما شا ئی بنے بیٹھے ہیں نیشنل پا رٹی مظلو م بر ما مسلما نو ں کے سا تھ ہے اور بر ما میں ہو نے وا لی وحیشا نہ قتل عا م کی پر زور الفا ظ میں مز مت کر تے ہو ئے عا لمی برا دری سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ بر ما کے بے گنا ہ مسلما نو ں کے قتل عا م کا نو ٹس لیں ۔
انہو ں نے کہا کہ مسلما ن مما لک کو فوری طور پر بر ما مسما نو ں کی مدد کر نی چا ئیے اور ہو نے والے ظلم زیا دتی قتل عا م کے روک تھا م کے لئے اقدا ما ت اٹھا ئیں ،برمی مسلمانوں کی نسل کشی اور امریکی صدر کی جانب سے پاکستان پر الزامات کے خلاف جمیعت علماء اسلام کی جانب سے احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا ۔
برما اور امیریکہ سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق برما میں روہینگیا مسلمانوں کی سرکاری سرپرستی میں نسل کشی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیان پر جمیعت علماء اسلام صحبت پور کی جانب سے ضلعی امیر حافظ محمد صدیق بھنگر کی قیات میں مدرسہ دارلتوحید صحبت پور سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں رہنماء و کارکن شریک تھے ۔
ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر برمی مسلمانوں پر مظالم اور امریکہ مخالف نعرے درج تھے ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جناح پریس کلب کے سامنے جلسے کی صورت اختیار کی،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کال پر برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور امریکی دھمکی کیخلاف مدرسہ شائستہ القرآن سے جمعیت واشک کے زیر اہتمام وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی واشک حافظ کلیم اللہ ڈومکی کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی برآمد ہوئی۔
ریلی میں جمعیت کے عہدیداران وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے بازار چوک واشک میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، مظاہرے سے حافظ کلیم اللہ ڈومکی، مفتی حمزہ ، مولوی غلام اللہ ، مولوی اللہ یار ، مولوی اسماعیل ، مولوی خالقداد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی پاکستان کو دھمی اور برما کے مسلمانوں کے قتل عام قابل مذمت ہے، برما کے مسلمانوں پر اقوام متحدہ سمیت اسلامی ممالک کی خاموشی قابل افسوس ہے ۔
امریکہ اور کفار دہشت گردی کی آڑ میں مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہوئے خود دہشت گرد ہونے کا ثبوت پیش کر رہے ہیں، ان رہنماؤں نے کہا کہ عوام برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور امریکہ کے دھمکیوں کے منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور اقوام متحدہ کی خاموشی کیخلاف دالبندین بازار میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے اور ڈنڈا بردار نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی ریلی میں شریک تھی ۔
مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے بعد ریلی کے شرکاء مرکزی چوک پر جمع ہو گئے ، اس موقع پر احتجاجی جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی قائمقام امیر حافظ حسین احمد ،صوبائی رہنماء سردار نجیب سنجرانی ، مولانا عبدالمالک سیاہ پاد ، ضلعی سرپرست اعلیٰ قاری سعد اللہ نوتیزئی ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا صالح محمد حقانی ، تحصیل امیر مولانا امیر محمد صدیقی ، خطیب مرکزی جامع مولوی قادر بخش نوتیزئی ، حافظ عبدالواحد محمدحسنی، حافظ علی محمد، آغا سید محمد ہاشم ، قاری عبدالشکور نوتیزئی ، حاجی عبدالطیف عادل اور دیگر نے خطا ب کیا ۔
مقررین نے کہا کہ یہود ونصریٰ ہرگز مسلمانوں کے دوست نہیں بنتے برما کے مسلمانوں کے دشمن ہیں، اپنی اندر جذبہ جہاد کو بیدار کرنی چاہئے۔
ریکی قومی اتحاد ضلع چاغی کے زیر اہتمام برما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور مظالم کیخلاف دالبندین بازار میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور شہید حمید چوک پر احتجاجی مظاہرہ منعقدکیا گیا۔
جس سے ریکی قومی اتحاد کے رہنماء ملک عبدالباری ریکی، حاجی عبدالرحمن ریکی، حاجی محمد نبی ریکی، خلیفہ محمد نذیرہیجباڑی ،ضلعی صدر جی ٹی اے ماسٹر محمد اقبال ریکی، عطاء اللہ وقار ریکی، محمد ابراہیم ریکی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم برما کے نہتے مسلمانوں پر ظلم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
برما کے مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی تعجب خیز ہے، مقررین نے کہا کہ برما کے وزیراعظم آنگ سان سوچی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک سازش کے تحت مسلمانوں کاقتل عام کر رہے ہیں، امت مسلمہ کو اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے ۔