|

وقتِ اشاعت :   September 14 – 2017

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ بیرون ملک گئے 3 ہزار کروڑ واپس آئیں اور کرپشن والوں کا سفر جاتی امرا سے اڈیالہ جیل تک مکمل ہو۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر نیب اپنا کام مؤثر انداز میں کرتا تو کسی کو سپریم کورٹ میں آنے ضرورت نہ پڑتی اور یہ نوبت نہ آتی، ہمارے ادارے کام نہیں کررہے اس لئے پاناماکیس سپریم کورٹ آیا، نیب کے پاس یہ کیس 17 سال سے التوا میں پڑا ہوا تھا کئی مہینے اور سال گزرنے کے بعد بھی کیس فائل نہیں ہوئے اگر سپریم کورٹ اور ججز پاناما کیس کے پیچھے نہ ہوں تو یہ کیس بھی مکمل نہ ہوتے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جمعہ کو فیصلہ دے دیں گے کل تک کیس کی بحث بھی ختم ہوجائے گی نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث ایک گھنٹے میں اپنی بحث سمیٹ لیں گے، ہماری خواہش صرف اتنی ہے کہ بیرون ملک پڑا ہوا پاکستانیوں کا 3 ہزار کروڑ پاکستان میں واپس لایا جائے اصل رقم اس سے بھی زیادہ ہے لیکن کرپشن والوں کا سفر جاتی عمراہ لاہور سے اڈیالہ جیل تک مکمل ہونا چاہئے اور نوازشریف پیش نہ ہوئے تو لوٹا ہوا پیسا بھی لائیں گےاور پاپا کو بھی پیش کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ  اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں چیرمین نیب ریٹائر ہو رہے ہیں،اس وقت نیب میں اصلاحات کرنے اور نیب قوانین میں ترمیم لانے کا ہے  اور نیب کو طاقتور بنانے کے لیے اپوزیشن اورحکومت کے درمیان بات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔