جینوا: بلوچ ریپبلکن پارٹی سوئٹزرلینڈ چیپٹر کے صدر شیرباز بگٹی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ بلوچستان میں جاری ریاستی بربریت کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقو ق کے حوالے سے چھتیسویں اجلاس کے موقع پر 19 اور20 ستمبر کو بی آر پی کے جانب جنیوا میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی۔
جس میں یورپ میں مقیم بی آر پی کے کارکنان سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ شیرباز بگٹی نے بلوچوں کی قتل عام پراقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے اداروں کی مسلسل خاموشی پر تشویش کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خاموشی سے بربریت میں اضافہ کررہا ہے انھونے کہا کہ مظاہرے اور ریلی کا مقصد دنیا کو بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا۔
فورسز کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ کئی دھائیوں سے بلوچ سرزمین جل رہا ہے ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب کسی بلوچ کو شہید نہ کیا جارہا ہو۔