|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2017

خضدار : جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحد یث مولانا فیض محمد ، جمعیت علماء اسلام خضدار کے سیکرٹری جنرل میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مجلس عمومی کے رکن محمد صدیق مینگل ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے پریس سیکرٹری مولانا بشیر عثمانی نے کہا ہے کہ عالم اسلام اس وقت ایک خطرناک صورت حال سے دوچار ہے ۔

برما ، افغانستان ، شام لیبیا اور عراق میں انتہائی ارازنی کے ساتھ خون مسلم بہیا جارہا ہے مسلم حکمران اپنے اندورنی اختلافات میں بری طرح گھر گئے ہیں جبکہ عالم کفر امریکہ کی قیادت میں مسلمانوں کو کمزور کرنے و ان کو مٹانے کے خاطر ایک نکۃ پر متحد ہوگیا ہے ۔

ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپس کے اختلافات کو نظرانداز کرکے ایک قوت بن جائیں پاکستان میں بے راہ رو سیاست بھی اپنی عروج پر ہے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے جبکہ ہمارے پڑوس میں ازلی مخالف بھارت اس صورت حال سے فائدہ اٹھانے کے لئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہ دینے کے پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

انڈیا و اسرائیل کی پاٹنر شپ پاکستان کی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہے سی پیک کو ناکام بنانے کی پوری طرح سے کوششیں ہورہی ہیں جمعیت علماء اسلام اس صورت حال سے حکمرانوں کو آگاہ کرنے پر زور دے رہی ہے لیکن ہمارے سیاسی زعما نا عاقبت اندیشی کے حدوں کو پار کررہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ علوم شرعیہ کوشک میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ ایسے نازک حالات قوم سے اتحاد کا تقاضہ کررہے ہیں بد قسمتی یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو نیچھا دکھانے کے لئے اپنی قوتیں صرف کرر ہے ہیں ۔

پاکستان کو اس کے نظریہ سے ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے بر صغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کو کلمہ لا الہ الا للہ کی بنیاد پر بنا یا تھا لیکن اس نعرہ کو دفن کرنے نئی نسل کو اس سے دور رکھنے کی سازشیں ہورہی ہیں پاکستان میں مغربی کلچر کو فروغ دینے کی باتیں ہوری ہیں ۔

جمعیت علماء اسلام ملک و ملت کے خلاف ہونے والے تمام سازشوں سے باخبر ہے ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان میں پاک چائنا اقتصادی راہداری کے ذریعہ آنے ولا معاشی انقلاب بیرونی قوتوں کے ساتھ کچھ اندورنی قوتوں کے لئے پریشانی کی باعث ہے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے خلاف ہونے والے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریگا ۔

اقتصادی راہداری کی ثمرات کو ہر صورت میں حاصل کیا جائیگا تاہم پاکستانی قوم سے یہ گذارش کریں گے کہ وہ ملک و ملت کے دشمنوں کا ادارک کریں آنے والے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو ووٹ دیکر اس ملک کے نگبانی کے لئے علماء کی صالح قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں ۔

ایسی جماعتوں و افراد کو مسترد کریں جنہوں نے اس ملک کو سیاسی اعتبار سے ناقابل اعتبار بنادیا ہے یا وہ غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں مقررین نے کہا کہ ہم ان اداروں سے گذارش کریں گے ۔

جنہو ں نے ہمیشہ اسلام پسندوں کے راہ میں روکاٹ ڈالدی ہے وہ اب اس طرح کرنے سے گریز کرے کیونکہ اب ایک اچھی مستقبل کے لئے علماء کرام کا اقتدار میں آنا ضروری ہے جو ملک کے نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ اور قوم کے حقیقی معنوں میں خیر خواہ ہیں اور ملک کو لوٹنے والوں میں علماء کرام کا نام ہر گز نہیں آیا ہے ۔