نوشکی: موجودہ دور میں کفر اور اسلام کی جنگ ہتھیاروں سے نہیں ووٹ کے پرچی کے ذریعے لڑی جا رہی ہے طاغوتی قوتیں اور لا دین عناصر پاکستان میں نفاذ شریعت کی راہ میں رکاوٹ ہے پاکستان میں جمعیت کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیاں سیکولر خیالات کے حامی ہیں مغربی ممالک دہشت گرد اور انتہا پسندی کے لفظ کو مسلمانوں سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ایم این اے حاجی میر محمد عثمان بادینی مولوی کمال الدین حافظ محمد ابراہیم لہڑی حاجی منظور احمد مینگل کا ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مقررین نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کسی منطق اور فلسفہ کی ضرورت نہیں بلکہ سیدھا سیدھا حضور کے نقش قدم پر چلنا ہو گا آپ نے 13 سال مسلسل تکالیف برداشت کر کے زمین کے اوپر شرعی نظام کی نفاذ کو عملی طور پر یقینی بنایا قیام پاکستان کے لئے بھی لاکھ مسلمانوں نے اس لئے اپنی جانوں کی قربانی دی کہ آزاد مملکت حاصل بننے کے بعد ہی مقصد پاکستان کو چھوڑ دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت جمعیت علماء اسلام ہے 26 اکتوبر کو کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگا جس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سمیت اکابر علماء کرام تاریخی خطاب فرمائینگے نوشکی کے عوام مفتی محمود کانفرنس میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں
کفر اور اسلام کی جنگ بندوق سے نہیں ووٹ سے لڑینگے، جمعیت بلوچستان
وقتِ اشاعت : September 27 – 2017