|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2017

کوئٹہ :  نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وحدت صدر میر اکرم بلوچ منعقد ہوا ۔اجلاس میں تنظیمی اورسیاسی صورتحال پر مفصل بحث ہوئی ۔

وحدت صدر میراکرم بلوچ نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی کو روایتی قیادت اور غیر جمہوری قوتوں کے خلاف متبادل مضبوط سیاسی تنظیم اور عوامی شعور کو پروان چڑھانے کے پاداش میں ریاستی قوتوں نے ناپسندیدہ اور غیر ریاستی قوتوں نے نشانہ بناکر قتل وغارت کے ذریعے شہادتوں کے تحفے دئیے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان اس خطے میں اپنی جغرافیائی پوزیشن اور وسائل کو بدولت دنیا میں اہمیت ترین علاقہ ہے اور یہاں کئی بین الاقوامی قوتیں اپنی مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں اورا س میں بلوچ اور بلوچستان کے عوام پیس رہے ہیں اور اس پر اکسی دار میں بلوچستان کسی طرح مضبوط نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ خارجہ تعلقات ہمیشہ ہمسایوں سے اچھے ہونے چاہیے تاکہ دوسرے مفادات کا خیال رکھا جاسکیں اور خارجہ تعلقات کے بہتر ہونے سے ممالک سیاسی ومعاشی مستحکم ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں اختیارات کی جنگ عروج پر ہے اور اپنے حدود کو ازخود چیلنج کررہے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے جو ملک اور عوام کیلئے نقصان دہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی مسلح جدوجہد نے سیاسی کارکنوں اور قیادت کو ٹارگٹ کرکے بلوچ عوام کو پسماندہ اور بے یقینی کی کیفیت سے دوچارکردیاہے جوکہ بلوچ عوام کے حق میں ٹھیک نہیں ۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ ،نائب صدر منصور بلوچ سمیت دیگرنے خطاب کیا ۔اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے جوکہ اس طرح ہے ۔قلات ریجن کا تنظیمی دورہ کیا جائے گا اورتعلیمی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔صحبت پور میں خواتین ونگ کی طرف سے جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔

22اکتوبر کو بابائے بلوچستان کی یادمیں جلسہ کوئٹہ میں منعقد کیا جائیگا ۔بابائے بلوچستان کی یاد میں جلسہ کے حوالے سے مرکزی کمیٹی نے جو کمیٹی تشکیل دی ہے اس کمیٹی میں حاجی عبدالصمد بلوچ ،فرزانہ رئیسانی اور صابرہ اسلام ایڈوکیٹ کو شامل کیا گیا ۔

12نومبر کو شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے موقع پر پنجگور میں جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔تمام ریجنز کا دورہ میر اکرم ،عبدالخالق بلوچ ،محراب مری ،جان بلیدی ،منصور بلوچ اور ڈاکٹر اسحاق کی سربراہی میں کیا جائے گا ۔دیدگ بزنجو ،میر ضیاء اللہ لانگو اور آصف جمالدینی کو وحدت ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کردیا گیا۔

حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں میں اندراج کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کے سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیکر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے جائے گا ۔پارٹی کے وکلاء کانفرنس کا انعقاد صوبائی سطح پر کیا جائے گا ۔

آئندہ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس مرکزی کمیٹی سے قبل منعقد ہوگا ۔تمام ریجنز کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ضلع سبی کو کوہ سلیمان ریجن میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔