ghazan-marri

|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2017

کوئٹہ: بلوچ قوم پرست رہنماء نواب خیر بخش مری مرحوم کے گرفتارصاحبزادے گزین مری کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ نوابزادہ گزین مری کو اٹھارہ سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد 22ستمبر کو کوئٹہ پہنچنے پر ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ 

انہیں کوہلو میں بم دھماکوں ، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں سیشن کورٹ کوئٹہ نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر کوہلو کی لیویز فورس کے حوالے کیا تھا۔ پانچ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر آج انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

نوابزادہ گزین مری پر مجموعی طور پر چار مقدمات ہیں جن میں سے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نواز مری کے قتل کے مقدمے میں انہوں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

چار میں سے تین مقدمات کوہلو کے لیویز تھانہ گرسنی ،لیویز تھانہ لاسے زئی گرسنی اور تھانہ منجھر ماوند میں بالترتیب 21ستمبر2000ء ،28ستمبر2000، 28جون2004ء کو قتل، اقدام قتل ،دھماکا خیز مواد ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج ہوئے ہیں۔