اوتھل: سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہے جو دنیا بھر کی فوج نیٹو کے ذریعے افغانستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں اور الزام مسلمانوں پر لگا کر اپنے مقاصد حاصل کر کے مسلمان ممالک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔
مسلمان متحد ہو جائیں تو کوئی بھی مسلمان ممالک پر قبضہ نہیں کر سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد سمانی نے جامعہ مدنیہ اوتھل میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی واحد جماعت ہے جو غریب اور مظلوم طبقے کے لوگوں کے حقوق کی محافظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علماء کے ساتھ آپ لوگ تعلق جوڑیں تو آپ لوگ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔
صحابہ کرام نے دین تبلیغ کے لئے بیشمار قربانیاں دی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا چرچا ہو رہا ہے اور اسلام دشمن قوتیں اسلام سے اتنا خوفزدہ ہو چکے ہیں کہ مسلمانوں میں لسانی مذہبی اور قوم پرستی اور فرقہ پرستی دھکیل کر مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے اس کے لئے ہم تمام مسلمانوں کو 1973کی طرح متحد ہونا پڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ 1973میں قائد جمعیت مولانا مفتی محمود نے تمام مسالک کے علماء کرام کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کر کے ختم نبوت کے مسئلے پرقانون سازی کرائی اور ختم نبوت کا مسئلہ حل کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستی کا بعرہ لگانے والے عوام کے خیر خوا ہ نہیں وہ صرف قوم پرستی کا نعرہ لگا پیٹ پرستی کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے لوگوں نے دینی جماعتوں کا سیاست میں ساتھ نہیں تب تک غیر مسلم قوتین مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتی رہیں گیں اور مسلمانوں پر اپنا قانون مسلط کریں گے اس کے لئے ہمیں چاہیے کہ فرقہ پرستی کو ختم کر کے تمام مسلمان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اور غیر مسلم قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں ۔
انہوں نے برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی سخت مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکن ایسا کردار اپنائیں کہ لوگ ان کارکنوں کے حسن اخلاق کو دیکھ کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کریں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری ملک سکندر ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان یکجا ہوں تو کوئی بھی قوت مسلمانوں کا کچھ بھی نہیں بگھاڑ سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ مفتی محمود کی کوششوں سے پاکستان کو آئین ملا ۔ مسلمانوں کو اب خواب سے جاگنا ہو گا کیونکہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ہمیں ملک میں اسلامی نظام نافظ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی جس کے لئیت جمعیت علماء اسلام کو مضبوط بنانا ہوگا اور جمعیت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے عظیم نام کی کارکنوں کو لاج رکھنا ہوگی اور جمعیت کے پیغام گھر گھر پہنچانے کے بھر پور محنت کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بر سر اقتدار آکر ملک میں اسلامی نظام نافظ کرے گی اس کے لئے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے صوبے بھر کے اضلاع اور تحصیل سطح پر کمیٹیاں بنائی ہیں تاکہ جمعیت کے کارکنوں کے مسائل آسانی حل کیے جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہزاروں میل دورآکر افغانستان کو بھی امریکہ دھمکیاں دے جس کی ہم پرزور مذمت کرت ہیں ۔
جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما و سابق صوبائی وزیر مکھی شام لعل لاسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچا تھا عوام کی فلاحی خدمت کروں اور اس جذبے کے تحت میں نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کی تاکہ لوگوں کے بلا تفریق مسائل حل کر سکوں اور ملک کی ترقی کے لئے کام کر سکوں ۔
انہوں نے کہا کہ میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا فیض محمد سمانی اور مولانا غلام قادر قاسمی کی قیادت پر فخر کرتا ہو ں کہ جمعیت علماء اسلام کو غریب مظلوم اور متوسط طبقے کے لوگوں کے حقوق کی محافظ جماعت بنائی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یہ ایک واحد جماعت ہے کہ مظلوم لوگوں کے حقوق کے لئے ایوانوں میں آواز بلند کرتی ہے ۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما جسٹس عبدالقادر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام انبیاء کی جماعت ہے اور ملک پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اس ملک میں اللہ کا نظام ہی چلے گا اور جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جو ملک میں اسلامی نظام کے نفاط کے لئے کوششیں کر رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت لبرزم قوتیں اسلام کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں لیکن جمعیت اسلام ان قوتوں کا مقانبلہ کرے گی اور اسلام کی سربلندی کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی ۔
ورکرزکنونشن سے صوبائی رہنما نصیر احمد کاکڑ ، حافظ خلیل احمد سارنگزئی، مولانا عبدالحمید عارف، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری مفتی غلام حیدر ، حافظ محمد ابراہیم لہڑی، صاحبزادہ کمال الدین ، شبیر احمد ، سید جانا ن آغامولانا اللہ بخش گنگو، عبدالواحد نے بھی خطاب کیا ۔ جب کہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض شاہ محمد سدیقی نے سر انجام دیے۔
اس موقع پر مولانا محمد یعقوب ساسولی ، ظفر عزیز زہری ، مفتی محمد سعید ، حافظ حسین احمد مدنی، امام بخش ساسولی ، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنان معززین کی بڑی میں ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔
بعد ازاں جمعیت کے صوبائی رہنما مکھی شام لعل لاسی کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے قائدین کے اعزاز میں ایس ایم سی فارم ہاؤس پر ظہرانہ دیا گیا ۔
نیٹو افواج افغانستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں، مولانافیض
وقتِ اشاعت : September 30 – 2017