مچھ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ تحصیل مچھ کی کثیر آبادی قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے مشکلات سے دوچارہیں علاقے میں غربت سروے نہ ہونا زیادتی ہے بولان کے سیاحتی مقامات حکومتی توجہ چاہتی ہے ورکرز آنیوالے الیکشن کیلئے تیاریاں کرے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بولان کے سیاحتی مقام پیر غائب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جبکہ انکے ہمراہ نیشنل پارٹی 2018کے جنرل الیکشن کیلئے متوقع امیدوار میر حضور بخش بنگلزئی این پی مچھ کے صدر خدائے رحیم بلوچ مقامی صحافی عمران سمالانی ودیگر قبائلی معززین معتبرین تھے ۔
انھوں نے کہا کہ بولان میں قدرتی سیاحتی مقامات موجود ہیں حکومتی توجہ نہ ہونے کیوجہ سے تفریحی مقامات پر سیاحوں کیلئے کوئی سہولت نہیں نہ ہی سیاحتی مقامات کیطرف جانے کیلئے کوئی مناسب سڑکیں ہیں سیاحت کے فروغ کیلئے باقاعدہ فنڈز مختص کیا جاتا ہے بولان میں سیاحت فروغ دے کراس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔
انھوں نے تحصیل مچھ کی آبادی کولپور سے لیکر کرتہ تک پھیلا ہوا ہے کثیر آبادی کیلئے نادرا برانچ کی قیام کی اشد ضرورت ہے افسوس کا آمر یہ ہے کہ علاقے کے لوگ قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے دیگر تحصیلوں میں قائم نادرا کی دفتر کا چکر کاٹتے ہیں جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ زیادتی کی مترادف ہے انھوں نے کہا کہ مچھ ایک لیبر سٹی ہے اور یہاں پر آباد زیادہ ترلوگوں کا کاروبار کا دارو مدار کوئلہ سے منحصر ہے غربت کی شرح کافی زیادہ ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبے کے دیگر علاقوں میں غربت سروے کیے گیے لیکن مچھ کو نظر انداز کیاجانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔
اس سلسلے میں پروگرام زمہ دار کو آگاہ کرکے علاقے میں جلد غربت سروے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی پارٹی ہے جسطرح سابقہ جنرل الیکشن میں بلوچستان کے عوام نے پارٹی کو اعتماد کا ووٹ دیا 2018کے جنرل الیکشن میں بولان سمیت صوبے بھر میں بھرپور حصہ لیں گے کارکن آنیوالے الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کرے اور پارٹی کو فعال کرے ۔
مچھ میں شناختی کارڈ کے حصول کیلئے عوام مشکلات سے دوچار ہیں،سردار کمال خان بنگلزئی
وقتِ اشاعت : October 1 – 2017