|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2017

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کوئٹہ کابینہ ،مرکزی کمیٹی وراکین وحدت کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پیر کے روز زیر صدارت ضلع صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی جبکہ مہمان خاص بلوچستان وحدت کے سیکرٹری جنرل عبدالخالق بلوچ ،مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں 22اکتوبر کو بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے مناسبت سے کوئٹہ میں ہونیوالے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور جلسہ عام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔

اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے اس سرزمین اور اس سرزمین پر بسنے والے لوگوں کیلئے طویل سیاسی وجمہوری جدوجہد اور 25سالہ طویل قید وبند کی مصیبتیں آج نہ صرف نیشنل پارٹی بلکہ بلوچستان کے تمام سیاسی کارکنوں کیلئے رہنماء اصول او رمشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

نیشنل پارٹی بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سوچ وفکر وفلسفہ پر عمل پیرا ہوکر جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے خواہشات اور امنگوں وارمانوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کے عوام 22اکتوبر کو اس عظیم الشان جلسہ عام میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کریں کہ بلوچستان کے عوام دلوں میں آج بھی میر صاحب کی سوچ وفکر زندہ ہے ۔

اجلاس میں جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے میڈیا سیل ،مانیٹرنگ کمیٹی ،بل بوردز مختلف مقامات پر آگاہی کیمپ اور میڈیا سمیت پبلسٹی کمیٹی تشکیل دی گئی جن کے مطابق پی بی فور میں حاجی نیاز بلوچ کی سربراہی میں حاجی عبدالصمد رند ،علی احمد لانگو ،عبید لاشاری ،موسی خلجی جبکہ پی بی 5میں حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی قیادت میں چیئرمین اسلم بلوچ ،حاجی عبدالواحد شاہوانی ،میر سکندر شاہوانی ،جلیل احمد شاہوانی ،نصر اللہ شاہوانی ،ملک عبدالرحمان بنگلزئی ،ملک عمر فاروق ،قیوم سجن ،پی بی 6میں میر حیدر رئیسانی کی قیادت میں حنیف کاکڑ ،ثناء اللہ شاہوانی ،آصف رئیسانی ،ملک حسن الفت بنگلزئی ،آغا عمر شاہ ،کوئٹہ سٹی میں راحت ملک کی سربراہی میں خالد سخی ،سعید سمالانی ،نعیم بنگلزئی ،جبکہ اقلیتی برادری کی سربراہی آصف جان فرانس اور انیل غوری ہونگے ۔

جبکہ میڈیا کمیٹی چیئرمین اسلم کی قیادت میں جاوید ھر پال اور شفقت ناز رکن ہونگے جبکہ پبلسٹی کمیٹی حاجی عبدالصمد رند کی سربراہی میں ہوگا ارکان میں راحت ملک اور عبید لاشاری شامل ہونگے جبکہ ان تمام کمیٹیوں کو مانیٹرنگ کمیٹی عبدالخالق بلوچ کی سربراہی میں مانیٹر کرے گی ۔

ممبران میں حاجی عطاء محمد بنگلزئی اور طارق بلوچ ہونگے اجلاس میں 10اکتوبر کو شہداء عالمو کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کلی عالمو عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ۔