کوئٹہ+قلات+ڈیرہ اللہ یار: شہید استمان نور الدین مینگل کی جہد مشعل راہ ہے بلو چ ساحل وسائل پر اختیار کو تسلیم کیا جائے پارٹی کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں بی این پی قومی جمہوری پارٹی ہے شہیدوں کی قربانیوں سے پارٹی مضبوط بن چکی ہے ۔
مردم شماری میں بی این پی نے تاریخی کردار ادا کر کے بلوچ شناخت کو بچایا اکیسویں صدی کا مقابلہ تب ہی ممکن ہے کہ ہمارے بلوچ نوجوان قلم کو ہتھیار بن کر جہد کریں نادرا اور الیکشن کمیشن کے حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات سے قبل اپنی ذمہداریوں کو پورا کرتے ہوئے ووٹر لسٹوں میں ناموں کے اندراج کو یقینی بنائیں ۔
ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جہلم کاریز سریاب میں شہید استمان نور الدین مینگل کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ ، بی ایس او کے سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ ، مرکزی رہنماء غلام نبی مری ، جاوید بلوچ ، میر غلام رسول مینگل ، لقمان کاکڑ ، اسد سفیر شاہوانی ، زگرین مینگل ، احمد نواز بلوچ ، آغا خالد شاہ دلسوز ، حاجی ابراہیم پرکانی ، میر ایوب لہڑی ، ٹکری شکور بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک محی الدین لہڑی نے سر انجام دیئے ۔
اس موقع پر بی این پی واشک کے سینئر نائب صدر ظاہر گلاب ساسولی ، اقبال بلوچ ، نذیر احمد لہڑی ، حاجی وحید لہڑی ، میر احمد رسول لہڑی ، استاد حاجی سعد لہڑی ، شوکت بلوچ ، حاجی عبدالرزاق گجر ، غلام محمد بنگلزئی ، محمد زما ن جتک ، عبدالستار مینگل ، عثمان بنگلزئی ، باول خان بنگلزئی ، رحیم بنگلزئی و دیگر بھی موجود تھے ۔
مقررین نے شہید استمان نور الدین مینگل کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید نور الدین مینگل سیاسی استاد ، عظیم شخصیت کے مالک تھے ان جیسے دانشور صدیوں میں پیدا نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی رہنماؤں ، کارکنوں کو اس لئے شہید کیا گیا کہ پارٹی اصولی جدوجہد کر رہی ہے ۔
مقررین نے کہا کہ دیوار سے لگانے میں آمر حکمران اور سول ڈکٹیٹر بھی ناکام ہوئے بی این پی سیاسی قوت ہے اسے ختم کرنا ممکن نہیں پارٹی بیرک جو بلوچستان میں سماجی انقلاب ، وسائل پر دسترس اور بلوچستان میں حقیقی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔
بلوچستان کے ساحل وسائل اور قدرتی دولت ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے وسائل پر پہلا حق بلوچ اور بلوچستانی عوام کا ہے اسے تسلیم کیا جائے مقررین نے کہا کہ بی این پی حقیقی ترقی و خوشحالی کی ہر گز مخالف نہیں سی پیک سمیت جتنے بڑے میگا پروجیکٹ ہیں ۔
ان میں سب سے پہلی ترجیح بلوچ اور بلوچستانی عوام کو دی جائے گوادر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ، انفراسٹرکچر نا پیدہے بلوچستان کو اختیاردے کر آسامیوں پر ترجیح بلوچ اور بلوچستانیوں کو دی جائے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
ایسا نہ ہو کہ سی پیک کی اہمیت گوادر اور بلوچستان کی وجہ سے ہو اور سی پیک کے تمام فنڈز پنجاب میں استعمال ہوں انصاف کا یہ تقاضا نہیں آئینی طور پر کسی کو اختیار نہیں کہ ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالے مقررین نے کہا کہ پارٹی قومی جمہوری جماعت ہے ۔
جو الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی2013ء میں سلیکشن کی گئی اب ایسا ہونے نہیں دیں گے اگر اس بار مداخلت کی گئی تو بلوچ عوام کا جمہوری اداروں سے اعتبار اٹھ جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری ریاست پر ہو گی صاف شفاف انتخابات میں کامیابی بی این پی ہی کی ہو گی ۔
پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل باصلاحیت قیادت ہیں جو اصولی سیاسی مخلصی کے بلوچ قومی جہد کو تقویت دے رہی سردار اختر جان مینگل اور ان کے گھرانے کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں موقع پرست، مفاد پرست سیاسی گروہی مفادات والی جماعتوں کو سیاسی شکست سے دوچار کر دیں گے ۔
جنہوں نے عوام کیلئے نہیں اپنے گروہی مفادات کیلئے حکومت کی ،علاوہ ازیں بلو چستا ن نیشنل پا ر ٹی جعفرآباد کی جا نب سے پار ٹی کے مر کز ی رہنما ء شہید میر نو ر الد ین مینگل کی سا تو یں بر سی منا ئی گئی بر سی کے موقع پر ضلعی سیکرٹر یٹ میں تعز یتی ریفر نس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید کی سیا سی خد ما ت کو زبر دست خرا ج تحسین پیش کیا گیا ۔
اس مو قع پر بی این پی جعفرآباد کے سا بق ضلعی صدر احسان احمد کھو سہ ، دلشاد کھوسہ ،شبیر عمرانی ،رحیم داد مینگل ، مراد بلو چ ، شا دی خا ن مینگل ، سلیم مینگل، ٹکری خمیسہ خان ،جہا ن علی کھو سہ ایڈو کیٹ ،کونسلر علی اصغر با دینی ،مرزا خا ن مینگل و دیگر نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ شہید نو رالد ین مینگل نے اپنی پو ری زندگی بلو چ قوم کے حقوق کے حصو ل میں گزاری اور بلو چ قوم کے حقوق کے حصو ل کیلئے بے مثا ل جدو جہد کی پا رٹی رہنما ؤ ں نے جا نو ں کے نذارنے دے کر یہ پیغا م دیا ہے کہ ان کیلئے وطن کی مٹی سے بڑھ کر جا ن کی کو ئی قیمت نہیں سوچے سمجھنے منصو بے کے تحت پا ر ٹی کا ر کنو ں کو شہید کیا جا رہا ہے ۔
ایسے منفی ہتھکنڈو ں سے کسی صو رت ڈرنے والے نہیں پار ٹی رہنما ؤ ں کی عظیم قر با نیا ں ہما رے لیے مشعل را ہ ہے کا ر کن شہداء کے مشن کی تکمیل کیلئے میدا ن عمل ہیں ۔
انھو ں نے کہا کہ بی این پی بلو چ قو م کے حقوق کی جدو جہد کر نے والی واحد جما عت ہے قا ئد سر دار اختر جا ن مینگل کی قیا دت میں مقصد کے حصو ل تک جدو جہد جا ری رہیگی ،دریں اثناء قلات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید نور استمان میر نورالدین خان مینگل کی ساتویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔
تعزیت ریفرنس میں بی این پی کے کارکنان سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے بی این پی ضلع قلات کے صدر وڈیرہ خیر جان بلوچ ڈپٹی جنرل سیکریٹری عزیز لہڑی احمد نواز بلوچ حاجی عبدالفتاح عالیزئی حاجی رفیق بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہید استمان میر نورالدین مینگل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نے کہا کہ شہید میر نور الدین مینگل آخری دم تک بلوچستان نیشنل پارٹی میں رہ کر بلوچوں کی خدمت کی اور پارٹی رہتی دنیا تک شہید میر نور الدین مینگل کی خدمات کو یاد رکھیں گی انہوں نے کہا کہ شہید میر نور الدین مینگل کٹھن دور میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ان کی قربانی بی این پی کے کارکنوں کے لیئے مشعل راہ ہیں اور بی این پی ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔
نورالدین مینگل کی برسی پر تعزیتی ریفرنسز شہدا ء کے مشن کی تکمیل کریں گے کارکن انتخابات کی تیاری شروع کریں،بی این پی
وقتِ اشاعت : October 14 – 2017