ڈیرہ مراد جمالی : ڈیرہ مرادجمالی ڈسڑکٹ جیل کے قیدیوں کی جانب سے جیل انتظامیہ کی زیادتیوں اور ظلم کے خلاف بیرکوں سے نکل کر چھت پر چڑھ کر کپڑوں بستروں کو آگ لگا جیل انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ڈسڑکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے خلاف اچانک احتجاج شروع کردیا اور مشتعل قیدی جیل کی چھت پر چڑھ گئے اور جیل کی چھت پر کپڑوں بستروں اور دیگر سامان کو نزرآتش کر دیا گیا۔
مشتمل قیدیوں کا کہنا تھاکہ جیل انتظامیہ کی ذیادتیوں سے تنگ آکر احتجاج کرنے پرمجبور ھو گئے ہیں قیدیوں کو مضر صحت کھانا دیا جا رھا ہے ملاقاتوں سے پیسے لیے جا رھے ہیں اور جیل میں کھاناپینے سمیت دیگر ھمارے آنے والی سامان کو غائب کیا جا رہاہے ۔
قیدیوں نے احتجاج کے طور پر اپنے جبکہ پولیس کی بھاری نفری جیل انتظامیہ کی کال پر پہنچ گئی قیدیوں سے مذاکرات کے بعد دوبارہ بارکوں میں لایا گیا ذرائع رہے کہ چند روز قبل عدالیہ کے ججز نے بھی جیل کا دورہ کیا تھا قیدیوں کو ناقص کھانا فراہم کرنے پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے رپورٹ طلب کر لی تھی ۔
ڈیرہ مراد جمالی، ظلم و زیادتیوں پر قیدیوں کی جیل حکام کیخلاف بغاوت
وقتِ اشاعت : October 16 – 2017