اوتھل: لاکھڑا تحصیل کی عوام کے جائز مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔ جام کمال خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا تیزی سے کام جاری ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی بلوچ نے لاکھڑا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا سہرا جام خاندان کو جاتا ہے ۔ اور ضلع بھر میں کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے ۔ جبکہ بیشتر اسکیمات پر کام جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں سولر ٹیوب ویل کے ذریعے لوگوں کو صاف پانی کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اور زرعی ترقی کے لئے ڈوزر گھنٹے ، پائپ لائن کی فراہمی ، اسپورٹس کے گراؤنڈ میں سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میں نے Kالیکٹرک کے اعلیٰ حکام سے میٹنگ کی اور ان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ لسبیلہ کے لوگوں اور ذمینداروں کو بجلی کی سہولیات فراہم کی جائے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔
انہوں نے لاکھڑا کی عوام کی شکایت پر کہا کہ میں لاکھڑا کی مین ٹرانسمشن لائن کو ذمینداروں کی جانب سے الگ کر کے لاکھڑا شہر کے لئے نئی ٹرانسمشن لائن بچھائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھڑا شہر کے لئے ایک ایک واٹر بور لگانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ جام کمال خان اور میری یہ کوشش رہی ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات پہنچائی جائے اور اجتماعی اسکیمات کو ترجیح دی جارہی ہے تاکہ لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ فائدہ مل سکے۔
لسبیلہ میں کروڑوں کے ترقیاتی اسکیمات جاری ہیں،پرنس احمد علی
وقتِ اشاعت : October 16 – 2017