|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2017

دالبندین:  ڈسٹرکٹ کونسل چاغی کابجٹ اجلاس زیر صدارت ممبر ضلع کونسل خان محمد آصف سنجرانی کونسل ہال منعقد ہوا جس میں ضلع کونسل کے اکثریتی مرد و خواتین ممبران نے شرکت کی

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ ڈسٹرکٹ چیر مین میر داود خان نوتیزئی نے ضلع کونسل کا مجوزہ بجٹ برائے سال 2017-18ء پیش کردی جس کا تخمینہ 316700000تین کروڑ سولہ لاکھ ستر ہزار روپے رکھا گیا جوکہ ترقیاتی اسکیموں کے لیے مختص کی گی ہے جس میں متوقع آمدنی5380376-50پانچ کروڑ اڑتیس لاکھ تین ہزار سات سو روپے رکھا گیا ہے ۔

بجٹ اجلاس ضلع کونسل کے اراکین حاجی عبدالروف نوتیزئی نے دالبندین میں اسپورٹس کمپلیکس اور ریزیڈشنل کالج کی تعمیر کے لیے قرار داد پیش کی جوکہ بھاری اکثریت سے منظور کی گئی جبکہ ملک سمیع اللہ نوتیزئی نے ضلع چاغی میں کام کرنے والی این جی اوز کو ضلع کونسل کا پابند بنانے اور دیگر اضلاع سے آنے والے کو کمپیوٹرز لوکل کے اجراء کو روکنے کی قرارداد پیش کردی جو کہ بھاری اکثریت سے منظور کی گئی ۔

ڈسٹرکٹ چیرمین میر داود خان نوتیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے ممبران نے روا یات کی پاسداری کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے بجٹ منظور کروائی انہوں نے کہا ہمارئے پاس وسائل محدود مگر مسائل زیادہ ہیں

اس کے باوجود ہم عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اپوزیشن ممبران کے اسکیمات اور تجاویز بھی بجٹ میں بھی شامل کی گئی ہیں کیونکہ ہم نفرتوں کی سیاست نہیں کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا وزیر اعلی بلوچستان کے فرائم کردہ فنڈز حقیقی معنوں میں علاقے کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کئے جارہے ہیں دیرینہ مسائل کو حل کرکے ہم نے ایک مثال قائم کردی اور خدمت کا یہ سلسلہ آئیندہ بھی جاری ریگا

ضلع کونسل کے ممبران حاجی عبدالروف نوتیزئی نے ڈسٹرکٹ چیرمین میر داود خان نوتیزئی کی تاریخی کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور لوکل کمپیوٹرائزڈ اور تجاویزات کے خاتمے کے مہم میں ان کے کردار کی تعریف اور کہا ان کے اقدامات اور روشن کی طرح عیاں ہے انھیں ضلع کونسل کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور علاقے ترقی کے لیے جو قدم اٹھائیں گے ہم بھر پور ساتھ دیں گے