کوئٹہ: سبی روڈ خودکش بم دھماکے میں استعمال ہونیوالی کار کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی ۔
انجن اور چیسز نمبر بھی ٹیمپرشدہ ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے اور کرائم برانچ کی تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے تجزیہ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ گاڑی کے چیسز نمبر اور انجن نمبربھی ٹیمپرڈ ہے ۔
دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی AUP309سندھ کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جسے سندھ ایکسائز کی ویب سائٹ سے چیک کیا گیا تو معلوم ہو اکہ یہ رجسٹریشن نمبرجاپانی کمپنی DAIHATSU کی SALOON نام کی 650سی سی گاڑی کا ہے جو عائشہ رحمان نامی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔
جبکہ دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی ٹیوٹا ایگزیو ہے ۔رجسٹریشن ، انجن اور چیسز نمبر جعلی نکلنے کے باعث تفتیشی ٹیموں کیلئے گاڑی کے مالک تک پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔