|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2017

پنجگور:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میراسراراللہ زہری مرکزی سکرٹری جنرل میراسد بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا الیکشن کرانے والے خودمطمعن نہیں تو ہم کیا تبصرہ کرسکتے ہیں ۔

بی این پی عوامی کا مرکزی کونسل بلوچ سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور بلوچستان کی ترقی ہماری سیاست کا بنیادی محور ہے۔

ان خیالات کا اظہار میراسراراللہ زہری نے پنجگور پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر میر اسداللہ بلوچ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پنجگور پہنچنے پر میر اسراراللہ زہری کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا ہزاروں کارکنوں نے ریلی کی شکل میں انھیں میراسداللہ بلوچ کی رہائش گاہ خدابادان پہنچایا ۔

اس دوران بی این پی عوامی کے ضلعی ارگنائزر کیپٹن محمد حنیف بلوچ ڈپٹی ارگنائزر حاجی مولابخش سنجرانی مرکزی کمیٹی کے رکن نثاراحمد اصف مجید شکیل احمد اغا طارق حاجی محمداکبر میر سلیمان سدوزئی بھی موجود تھے ۔

میراسرار اللہ زہری نے کہا کہ کسی بھی حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ اس وقت کار گر ثابت ہوگی جب عوام اس سے مطمین ہوں عوام مطمین نہیں تو ہم کس طرح اطمینان کا اظہار کریں میراسراراللہ بزہری نے کہا کہ الیکشن کے اعلان کے بعد کسی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے پر بات ہوگی ملک میں الیکشن کرانے والے خود کنفیوز ہیں کہ الیکشن ہونگے کہ نہیں ہونگے ۔

اس دوران بی این پی عوامی مرکزی سکریٹری جنرل میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کا مرکزی کونسل سیشن بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو قوم پرستوں کو یکجا کرنے اور ان میں اتحاد واتفاق کی علامت ثابت ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی چاہتا ہے بلوچستان کے شہر شہر اور گاوں گاؤں لاہور اور اسلام اباد کی طرح ترقی کریں پنجگور جیسے دوردراز اور پسماندہ علاقے میں مرکزی کونسل سیشن کے انعقاد کا مقصد عوام کو یہ باور کرانا ہے کہ بلوچستان تمام کے تمام شہر اور دہیات بی این پی عوامی کے لیے یکسان اہمیت کے عامل ہیں ۔

میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہماری جہدوجہد کا مقصد ایک ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان ہے جو ہرسطح پر ترقی کرے انہوں نے کہا کہ ہم سیاست باخاطر عوام کررہے ہیں جمہوری اصولوں کے تحت اپنے پروگرام کو اگے بڑھارہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ مثبت سوچ کے ساتھ دیگر جماعتیں بھی بی این پی عوامی کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت اتحاد واتفاق کو اپنا شعار بنائیں۔