حب: سابق نگران وزیراعلی بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی سردار محمدصالح بھوتانی نے کہا ہے کہ لسبیلہ میں تعلیمی اداروں اور آ بنو شی کے منصبوں پر کروڑوں ہوئے ہیں کئی اسکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے مزید تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جائیگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ساکران کے علاقے راہو بزنجو گوٹھ میں پرائمری اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ اسکولوں کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے گئے ہیں اور ہم اسکولوں کے قیام کے ساتھ ان درس وتدریس کے معیار پر پر کسی قسم کا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی سے انسان ترقی کے منازل طے کر تا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چائے کہ وہ اپنا توجہ حصول تعلیم پر مرکوز کر یں دور حاضر کا تقاضا بھی تعلیم کی ضرورت پر زور دیتا ہے انہوں نیگوٹھ راہو میں بچاو بند کی تعمیر کے لئے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور کمیونٹی کے لئے جلد ہی فنڈز جاری کرونگا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر دوبار حکومت میں جانے کا موقع ملا تو اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا پرائمری اسکولوں کو مڈل اور مڈل اسکولوں کو ہائی کا درج دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں پر کروڑوں کا کام جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حب میں مزید 24 کمیونٹی ہال کا قیام عمل میں لایا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں منتخب کیا اور عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ان کے توقعات پر اترنے کی کوشش کریں گے
لسبیلہ میں تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، سردار صالح بھوتانی
وقتِ اشاعت : October 21 – 2017