قلات: زمیندار کسان اتحا دکے سربراہ آغالعل جان احمد زئی ملک محمد یوسف محمد حفیظ عمرانی اور دیگر نے کہاہیکہ کہ قلات کے قریب موٹروے اور این ایچ ائے کی جانب سے قومی شاہراہ کو کٹائی کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو گیا ہیں ۔
پچھلے دو ہفتوں کے دوران قومی شہراہ کی کٹائی کی وجہ سے مختلف حادثات میں اب تک تین افراد جانبحق ہو گئے ہیں اورایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں جو کہ این ایچ ائے اور موٹر وے کی نااہلی کا ثبوت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موٹروے اور این ایچ ائے کسی بڑے حادثے کا اب بھی انتظار کررہی ہیں گزشتہ دنوں قو می شاہراہ کی کٹائی کی وجہ سے کراچی کوئٹہ جانے والے پشین کے رہائش خاندان کی گاڑی کو حادثہ ہو گیا ۔
اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جانبحق ہو گئے تھے اور اسی حادثے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے تھے اس کے بعد بھی دو مختلف حاثات میں چار افراد بھی زخمی ہو گئے مگر این ایچ ائے اور موٹر وے کو اب بھی اس کی مرمت کرنے کا خیال نہیں آیا شاید وہ اب بھی ایک بڑے حادثے کے انتظار میں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کی کٹائی کو کئی مہینے ہو گئے مگر قومی شاہراہ کی کٹائی کے بعد تا حال اس کی تعمیر و مر مت نہیں ہو سکی انہوں نے موٹر وے اور این ایچ ائے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ۔
اس علاقے میں قومی شاہراہ کی کٹائی کی وجہ سے حادثات میں جانبحق اور زخمیوں کے لواحقین کے لیئے فوری طور پر امداد کا علان کریں اور قومی شاہراہ کی جلد از جلد تعمیر و مرمت کریں ۔
قلات، قومی شاہراہ کی کٹائی سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے ، آغا لعل جان
وقتِ اشاعت : October 22 – 2017