|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2017

کو ئٹہ:  پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی کیخلاف دائر گاڑی ٹمپرنگ اور اغواء کے مقدمات کی سماعت ۔

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ II جناب محمداقبال خلجی اور جوڈیشل مجسٹریٹ VI محترمہ عائشہ کاکڑ کے روبرو ہوئی جس کے موقع پر عبدالمجید خان اچکزئی کو پیش کیا گیا گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ II جناب محمداقبال خلجی کے روبرو گاڑی ٹمپرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو اس موقع پر گواہ مقدمہ عبدالغفور نے اپنا بیان قلم بند کروا دیا جس پر جرح بھی مکمل کرلی گئی ۔

سماعت کے دوران مجید خان اچکزئی کی جانب سے مذکورہ کیس میں 2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروائیے دئیے گئے گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے 2لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر انہیں ضمانت دینے کے احکامات جاری کئے تھے ۔

بعدازاں مقدمے میں کی سماعت کو 28اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔اس کے علاوہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ VI محترمہ عائشہ کاکڑ کی روبرو عبدالمجید خان اچکزئی کے خلاف دائر اغواء کے مقدمے کی بھی سماعت ہوئی تا ہم اس موقع پر پرائیویٹ گواہان عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوسکے جس کے بعد سماعت کو 28اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔