|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2017

لورالائی: صوبائی محتسب عبد الغنی خلجی نے ڈی سی افس میں کھلی کہچری لگائی عوام نے سرکاری محکموں کے متعلق شکایات پیش کی اس موقع پر اے ڈی سی محمد اعجاز جعفر ڈائریکٹر محتسب منور شاہ عبدا لمنان کنسلٹنٹ و ریجنل ڈائریکٹر ملک عبد الرحیم حمزہ زئی چیئرمین بلدیہ نعمت جلالزئی ای ڈی او حاجی عبد لغفار کدیزئی کے علاوہ ضلعی محکموں کے اعلی افیسران ڈسٹرکٹ کو نسل کے ممبران قبائلی معتبرین سوشل تنظیموں کے عہدے داران میڈیا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھے ۔

صوبائی محتسب عبد الغنی خلجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لورالائی میرا دوسرا گھر ہے یہاں کے شہری تعلیم یافتہ اور اپنے حقوق سے اگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں عوامی شکایات میں سرفہرست صحت تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی بڑے اہم مسائل ہیں صحت کے مسئلے پر سیکرٹری صحت سے بات کرونگا اگر پھر بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو میں سوموٹو نوٹس لونگا ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ سول ہسپتال میں طویل عرصے سے مختلف شعبہ جات میں ڈاکٹرز کی عدم تعیناتی سے عوام کو کئی مشکلات کا سامنا ہے میں صحت تعلیم اور پانی جیسے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا سرکاری سکولوں میں استاتذہ اپنی ڈیوٹی ریگولر بنیادوں پر دیں یا پھر ملازمت چھوڑ کر گھر چلے جائیں ۔

ہمارے طالبعموں کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہا کہ محتسب کا ادارہ دو ہزار ایک میں قائم ہوا اب تک گیارہ ہزار سے زائد کیسز کا فیصلہ انصاف اور میرٹ پر کر چکے ہیں جبکہ ہر مہینے دو ہزار کیسز کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کا انتہائی اسان طریقہ ہے سادہ کاغذ پر درخواست کے ہمراہ این ائی سی کی کاپی لگاکر ہمیں کسی بھی صوبائی یا ضلعی محکمے کے متعلق شکایت دی جائے ہم فوری انصاف مہیا کر دیتے ہیں زاتی نوعیت کے شکایت سے اجتناب کیا جایا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے احکامات پر عمل نہ کرنے والے سرکاری افیسران کے خلاف سزا کا قانونی اختیار رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی افیسر اور محکمہ ڈیلیور نہیں کرسکتا تو اسکا کرسی پر بیھٹنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

عوام کی خدمت ہمارا اصل مقصد ہونا چاہیئے اس موقع پر آل پارٹیز ،ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران،انجمن تاجران ،سی اے سی ، وکلاء برادری اور بیوہ خاتون کے علاوہ دیگر نے عوامی مسائل سے انھیں اگاہ کیا اور ہنگامی بنیادوں پر سول ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ بھی کیا۔