کوئٹہ: ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ مراد جما لی کے علاقے چھتر کے قریب بیل گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یار محمدجاں بحق جبکہ بھاگیہ خان زخمی ہوگیا ۔
لاش اور زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا،جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے