حب: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سرداریارمحمد رند کی زیر صدارت میں پی ٹی آئی لسبیلہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں پریس سیکریٹری غلا م مرتضی شیخ ، عامر حسین مگسی ، معشوق علی رند ، میر محمد ایوب رند ، غلام محمد شیخ ، عبدالصمد بندیچہ ، میر غلام حسین لاشاری ، غلام مصطفی ملک، میر شاہنواز محمد حسنی ، عرفا ن بلیدی ، لیاقت علی پیچوہواور دیگر شریک تھے اجلاس میں پی ٹی آئی لسبیلہ کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے جائزہ لیا ۔
اجلاس کے موقع پر شرکا ء سے سردار یارمحمد رند نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تبدیلی آچکی ہے لٹیرے اور کرپشن کرنے اور چوروں کا احتساب ہونے جارہاہے پاکستان تحریک انصاف جو برسوں سے چلارہی ہے جو آج وہ حقیقت بن کر سامنا آچکا ہے ۔
پاکستان کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دیا جس کی وجہ سے معزز عدالتیں چوروں اور لٹیروں کے خلاف کاروائی عمل میں لارہی ہیں سردار یارمحمد رند نے کہاکہ نواز شریف کے بعد اب زرداری کی باری ہے
سندھ کی عوا م نے زرداری کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اب زرداری کوکوئی نہیں بچا سکتا زرداری اور اس کے حواریوں کا احتساب ہوکے رہے گا ۔
سندھ میں پیپلز پارٹی نے روٹی ،کپڑا ، اور مکان کا نعرہ لگا کر سندھ کی غریب عوام کو گمرا ہ کیا لیکن اب وہ دور گزرچکا ہے
سیہون جلسے میں سندھ کی عوام نے بھر پور شرکت کرکے انتخابات سے پہلے پیپلزپارٹی کے خلاف اپنا فیصلہ سنادیا ہے اور انشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میں بے مثال کامیابی حاصل کرکے سندھ میں پی ٹی آئی اپنی حکومت بنائے گی ۔
سردار یارمحمد رند نے کہاکہ بلوچستان کی مظلوم عوام کے حقوق غضب کرنے والوں اور بلوچستا ن کی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لٹیروں کا حساب وقت بہت جلدی آنے والا ہے بلوچستان حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج بلوچستان میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے عام انسان کو زندگی بسر کرنے کے لیے کئی خطرات اکا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک بار پھر بلوچستان میں دہشتگردی نے جنم لیا ہوا ہے درگا ہیں مزارات محفوظ نہیں ۔
پورے صوبے میں فائرنگ بم دھماکوں سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں کئی معصوم لوگ مارے گئے ہیں اور پھر بھی بلوچستان حکومت صوبے میں امن کے دعوے کررہی ہے وزیراعلی بلوچستان بلوچ روایات کو بھول چکے ہیں اب ان کو ان حالات میں حکومت نہیں کرنی چاہیے ۔
اب ایسے حالات میں وہ خود استعٰفی دیں تو بہتر ہوگا علاوہ ازیں اب بلوچستان کی عوام کی نظریں پاکستا ن تحریک انصاف پرلگی ہوئی ہیں کیونکہ اس وقت صرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک سچے لیڈر ہیں جو پاکستان کے 21کروڑ عوام کے درد کو سمجھتے ہیں اور ان کے حقو ق دلانے میں دن رات اپنی کوشش کررہے ہیں جب چور اور لٹیرے حکومت کریں گے تو ملک میں عزاب ہی آئے گا ۔
ملک میں احتساب کا دور چل پڑا ہے عدالتیں اور نیب نے کرپشن کرنے والوں کے خلاف اقدام اٹھانا شروع کردیا ہے اب چور لٹیرے اور رکرپشن کرنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔