|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2017

حب :  صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ پہلے بلوچستان کا پرامن ضلع ہوتا تھالیکن اب پولیس کی نااہلی کے سبب یہاں کا امن وامان دن بدن خراب ہوتا جارہا ہے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ایس ایس پی اور ایس ایچ او حب کی نااہلی سے آگاہ کروں گا یہاں کی پولیس پیسے کمانے میں ماہر ہوچکی ہے جبکہ یہاں کے شہریوں کی عزت محفوظ نہیں امن وامان مکمل تباہ ہوچکاہے سرے بازار بم پھینکے جاتے ہیں اور پولیس انتظامیہ منشیات کے اڈوں اور ایرانی ڈیزل کے پیسے بٹورنے میں مصروف ہے ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز بلدیہ ریسٹ ہاؤس حب میں نیشنل پارٹی لسبیلہ کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے گھنشام داس مدوانی ، چیئرمین حب رجب علی رند ،عبدالغنی رند ، عثمان کوہ بلوچ، خورشید رند ، حنیف بلوچ، وقار لاسی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاکہ یہاں کی پولیس پیسے کمانے میں ماہر ہوچکی ہے جبکہ یہاں کے شہریوں کی عزت محفوظ نہیں امن وامان مکمل تباہ ہوچکاہے سرے بازار بم پھینکے جاتے ہیں اور پولیس انتظامیہ منشیات کے اڈوں اور ایرانی ڈیزل کے پیسے بٹورنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہاکہ حادثات تو ہوتے رہتے ہیں مگر اس کامطلب یہ نہیں کہ کسی شریف اور معزز شہری کو بلاجواز لاکپ کیا جائے کریش پلانٹ پرمزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا خورشید رند نے علاقے کے ایک معززشہری کی حیثیت سے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے اسے بلاجواز گرفتار کرلیا جبکہ اسی دوران ایس ایس پی نے بھی اپنا موبائل فون بند رکھا ،خورشید رندکاتعلق نیشنل پارٹی کے علاوہ وکلاء برادری سے بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جونیئر اور نااہل پولیس افسران کی وجہ سے ضلع لسبیلہ کے حالات خراب ہورہے ہیں اگر اس کوا بھی سے کنٹرول نہیں کیاگیا توحالات مزید خراب ہوجائیں گے پہلے حب کے حالات بہت اچھے تھے لیکن پولیس کی نااہلی کی وجہ سے اب روز بروزحالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ ایس ایس پی لسبیلہ میں تیسری بار تعینات ہواہے اس کی باربار تعیناتی سے دال میں ضرور کچھ کالا لگ رہا ہے لگتا ہے وہ لسبیلہ کوسونے کی چڑیا سمجھتا ہے لسبیلہ میں 6ماہ ملازمت کرنے کے بعدوہ آفیسر گھر بیٹھ کر کھائے ۔

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے نہ صرف اسمبلی میں آواز بلند کریں گے بلکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرکے انہں ساری صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ یہاں کے کرپٹ ایس ایس پی اور دوسرے نااہل افسرا ن کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں۔