کوئٹہ : حکومت بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 30اکتوبر کو ایف سی بلوچستان نے تین مشتبہ خواتین کو غیرقانونی طور پر پاک افغان بارڈر کراس کرنے کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ان خواتین کا کالعدم تنظیموں سے تعلق کا انکشاف ہوا ہے جس کے لئے مزید تفتیش جاری ہے، تاہم حکومت بلوچستان نے ان کی شناخت ظاہر نہیں کی کہ گرفتار خواتین کون ہیں ۔
ہمارے اسٹاف رپورٹر کے مطابق ،بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے گزشتہ دو روز کے دوران کوئٹہ سے لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے فوری طور پر لاپتہ خواتین کی بازیابی کامطالبہ کیا۔
چمن سے تین مشتبہ خواتین کو گرفتار کیا ، حکومت بلوچستان
![]()
وقتِ اشاعت : November 1 – 2017