|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2017

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پارٹی نے مسیح قبرستان عیسیٰ نگری مسلم ٹاؤن کے تحفظ اور ضرورت کے لئے فنڈز کا اجراء وعوامی اجتماعی اقدامات کئے لیکن لینڈ مافیا اور قبضہ گیر طبقے نے قبرستان کو بھی نہیں بخشا اور قبرستان کی زمین کو قبضہ کرنے کی تگ و دو میں لگے رہے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے قبضہ گیریت کیخلاف آواز بلند کی تو نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کیخلاف پولیس کی ملی بھگت سے ایف آئی آر درج کی گئی ۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کی پاسداری اور تحفظ کے لئے عملی طورپر کردار ادا کیا اور قبرستان کی زمین کے لئے نیشنل پارٹی نے اپنے ایم پی اے فنڈ سے ایک کروڑ روپے مالی سال 2015ء کے فنڈز سے جاری کئے اور اس میں کام کا آغاز بھی ہوا ایسے میں کچھ عناصر جو کوئٹہ میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔

انہوں نے مسیح قبرستان کی زمین کو بھی غنیمت جان کر قبضہ کرنے کی کوشش کی نیشنل پارٹی نے انیل غوری اور میرحیدررئیسانی کی قیادت میں اس مافیا کیخلاف مختلف فورم پر احتجاج کیا تو طاقتور مافیا نے ان رہنماؤں کے خلاف ناجائز اور نام نہاد مقدمات درج کئے ۔

بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے مسیح قبرستان کے تحفظ کے لئے عدالت میں دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے اور مقدس زمین کو کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دے گی ایسے بوگس مقدمات نیشنل پارٹی کو عوامی خدمات سے نہیں روک سکتے بیان میں مسیح برادری کو یقین دلایا گیا کہ نیشنل پارٹی ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی اور ان کو تنہاء نہیں چھوڑے گی ۔