|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2017

کوئٹہ:  صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے ایک کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی اہلیہ اور بچوں سے ملاقات میں انہیں بلوچی روایات کے مطابق بھرپور عزت و احترام دینے کے علاوہ تحائف دینے اور مالی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے خواتین اور بچوں کو احترام دیکر صوبے کی اعلیٰ روایات کا جو مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تقلید ہے ۔

صوبائی و زیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جوکہ چیف آف جھالاوان بھی ہیں ان کے آباؤ اجداد نے بھی خطے کے تحفظ اور روایتوں کی پاسداری کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔

وزیراعلیٰ نے خواتین او ر بچوں کو عزت و احترام سے رہا کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے آباؤ اجداد کی پیروی کررہے ہیں ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی رہائی سے اس حوالے سے کیا جانے والی منفی پراپیگنڈہ دم توڑ گیا ہے ۔ صوبے کے تمام قبائل واقوام چیف آف جھالاوان کے اس قدام کی قدر کرتے ہیں۔