|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2017

کوئٹہ : سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میر لشکری خاں رئیسانی نے ڈیرہ بگٹی میں خواتین پر حملے کو انتہائی المناک قرار دیکر اسکی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ ایسے واقعات ہمارے قدیم روایات کے منافی ہیں ۔

اس سے قبل بھی یہاں خواتین پر حملے ہوئے جو ہمارے نزدیک ناقابل معافی جرم ہے گزشتہ دنوں ڈاکٹر اللہ نذر کی اہلیہ اور دودیگر خواتین کی حراست اور رہائی کو بھی تماشہ بنایا گیا جوقابل مذمت ہے ۔

ایسے دالخرش واقعات رونما ہی اس لیے کرائے جاتے ہیں کہ اس سے سیاسی مقاصد حاصل کیئے جائیں جو ہماری اجتماعی بے توقیری کا سبب بنتے ہیں ایسے ناگفتہ بہ واقعات ہماری روایات اور تاریخ کو مسخ کرنے کی گہری سازش کے سواکچھ نہیں جس سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا۔

سیاسی منافشوں میں خواتین کو گھسیٹنے میں جو بھی ملوث ہوں وہ کسی صورت ہمارے خیر خواہ نہیں ہوسکتے جس گریز کیا جانا چاہیئے ۔

ہمارے قومی اور قبائلی اقدار اور رسم و رواج میں خواتین کو جو عزت واحترام حاصل ہے ہم کسی بھی قیمت پر اس سے دست بردار نہیں ہوسکتے جس کی پاسداری کی جانی چاہیئے۔