|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2017

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آباد قومیں ایک گلدستے کے مانند ہے ۔

پشتون بلوچ کے اپنے روایات ہے اور ان روایات کی وجہ سے آج ہم دنیا بھر میں جانے پہچانے جاتے ہیں بلوچوں اور پشتونوں نے ہمیشہ روایات کی پاسداری کی ہے اور پشتون قوم نے اس خطے میں اپنا بھر پور کردار اد اکیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی شاپنگ ہال میں بلوچستان وویمن بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران کے موقع پربات چیت کر تے ہوئے کیا ۔

اس کے علاوہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق، رکن صوبائی اسمبلی انیتا عرفان، آرگنائزر ثناء درانی نے بھی مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر پشتون ثقافتی دن کے حوالے سے مختلف چیزیں رکھے گئے تھے جس سے لو گوں نے بہت پسند کیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پشتون بلوچ ایک زندہ قوم ہے اور ہمیشہ اپنی روایات کی پاسداری کی ہے تمام ترحالات کے باوجود پشتونوں وبلوچوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ہمیں اپنے کلچر پر فخر ہے اور اس سے ہر صورت میں منانا چا ہئے اور دنیا کو پیغام ملنا چا ہئے کہ ہم پرامن اور امن پسند قوم ہے ۔

اس موقع پر اراکین اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق اور انتیا عرفان نے کہا ہے کہ آج ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ بلوچستان وویمن بزنس ایسوسی ایشن اورمقامی شاپنگ مال کی جانب سے جس طرح پشتون کلچر ڈے منایا گیا ہے اور اس حوالے سے لو گوں میں شعور وآگا ہی دی ہیں ۔

اس پر ہم مبارکباد دیتے ہیں کیونکہ ہمیں یہ دن منانا چا ہئے کیونکہ ہم زندہ قومیں ہے اور زندہ قومیں ہمیشہ اپنی ثقافت کے دن کو جوش وخروش سے مناتے ہیں تقریب کے آرگنائزر ثناء درانی نے کہا ہے کہ اس دن کومنانے کا مقصد یہ ہے کہ ہماری نئی نسل اپنے ثقافت کو پہنچائیں پشتون قوم محب وطن اور مہمان نواز قوم ہے ۔