|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2017

حب: سابق نگران وزیراعلی و رکن بلوچستان اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ مقامی افراد کی زمینوں پرلیز کے نام پر قبضہ گری کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

لسبیلہ کے دل ساحلی علاقہ لیاری محفوظ نہیں باہر کے لو گوں کی نظریں یہاں پر جمی ہوئی ہے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل لیاری کنڈ ملیر کے علاقے گوٹھ محمد حسن منگیانی کے مکینوں کی جانب دیئے گئے ۔

ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ علاقے عوامی نمائندے کی حیثیت سے علاقے اور عوام کے حقوق کا تحفظ اور خدمت میرے فرائض میں شامل ہیں میں اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہوں۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی آمد کے باعث لینڈ مافیا سرگرم ہوگئے ہیں اور وہ لسبیلہ کی عوام کے جدی پشتی جائیدادوں پر لیز کے بہانے قبضہ کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں ۔

اس طرح قبضہ گری کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا اور عوام کے حقوق کو سلب کرنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے ہر فورم پر اس لیز کے خلاف آواز اٹھائیں گے چاہے ہائی کورٹ یا پھر سپریم کورٹ جانا پڑے تو بھی گریز نہیں کرینگے ۔

ایک ڈپٹی کمشنر اگر ہماری مقامی لوگوں کے اراضیات باہر کے لوگوں کے نام لیز کرتے ہیں تو اسکو رکوانے کے بھی بہت طریقے ہیں انھوں نے کہاکہ سپٹ کے علاقے کی چارہزار ایکڑ کو غیر مقامی افراد کے نام پر لیز کرکے این او سی جاری کیا گیا ہے جوکہ غیر قانونی عمل ییں مقامی افراد کی زمینوں پر کسی صورت قبضہ کرنے نہیں دینگے ۔

مزکورہ این او سی کی منسوخی کے لئے ہرفورم پر جائینگے ضرورت پڑنے پر عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹا ئینگے ۔

اس موقعے پر سردار بھوتانی نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ مجھے سے اپنے مسائل شئر کرکے اپنی ضروریات سے آگاہ کریں میں دستیاب وسائل اور ایم ہی اے فنڈ سے ان کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرونگا، انھوں نے گوٹھ محمد حسن منگیانی کے پچاس گھرانوں کو سولر دینے کا اعلان کیا، اس موقعے پر سینکڑوں افراد نے بھوتانی گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے انکی بھرحمایت کی یقین دہانی کرائی۔

تقریب میں وڈیرہ ابراہیم منگیانی ڈاکٹر خیر محمد شیرو پیرو رمضان منگیانی حاجی آچو منگیانی موسی اسماعیل عبداللہ اسماعیل محمد فقیر برسات محمد شمبو شیرو لکھو جمعہ سوالی دوستوں معین کرد وشی دلسرد انگاریہ کریم داد مزو اسو صالح ابراہیم حسن کرد ایوب خان کرد پیربخش منگیانی کونسلر یوسف ساجدی حاجی محمد امین ساجدی۔

پٹو انگاریہ عبداللہ گدور قادو منگیانی مراد منگیانی منیر قاصو اسحاق فضل چھٹہ سرد ل بابو انگاریہ غلام قادر منگیانی و دیگر نے سردار محمد صالح بھوتانی چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ سردار اختر جان انگاریہ میر عبدالواحد بہادر جاموٹ و دیگر کو روایتی اجرکیں پہنائی گئیں۔