اسلام آباد: سپیکر آزاد کشمیراسمبلی شاہ غلام قادر نے وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی باہمی دلچسپی ، مسلہْ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا کہ آزادکشمیر انتہائی خوبصورت اور پرامن خطہ ہے یہاں سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کے لیے بلوچستان حکومت کی جانب سے جملہ وسائل مہیا کیے جائیں گے۔
آزاد خطہ کے عوام کی محرومیوں کا زالہ کر کے انھیں ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے بلوچستان حکومت آزادکشمیر کی تعمیر وترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جملہ وسائل مہیا کرے گی ا ہل کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بلوچستان حکومت کے تمام وسائل حاضر ہیں ۔
وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ،حریت قائدین کی نظربندی،سوشل میڈیا پر پابندیوں،سکولوں اور کالجوں کے بچوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اہل کشمیر کا پاکستان سے رشتہ مفادات سے بالا تر ہے کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے قربانیاں دیں اورقربانیوں کا یہ سفر آج بھی جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس جدوجہد میں اہل کشمیر نے قربانیوں کی ناقابل فراموش تاریخ رقم کی ہے۔یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مقبوضہ کشمیر بھارتی استبسداد سے آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا ۔
آزادکشمیر میں ہائیڈرل اور سیاحت میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے جس سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے آزاد حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا اور خطہ کی ترقی وخوشحالی اور عوامی ضروریات پوری کرنے کے لیے جملہ وسائل مہیا کیے جائیں گے۔
آزادخطہ کی مالی ضروریات پوری کرنے اور خطہ کی معاشی واقتصادی ترقی کے لیے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں قابل ذکر اضافہ کیا جائے گا انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو قوم کی طرف سے یقین دلایا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کے خلاف جاری جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کی پشت پر کھڑے ہیں ۔