|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2017

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے بلوچستان کی عوام کو 70 سالوں سے پسماندہ رکھا گیا بلوچستان کی عوام آج صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔

اگر بلوچستان کی عوام نے خدمت کو موقع دیا تو انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر عمل کرکے بلوچستان کی عوام کی بہتر خدمت کریں گے بلوچستان کی عوام کے حقوق لوٹنے والے تمام حکمرانوں کا احتساب کریں گے بلوچستان کی عوام کے وسائل بلوچستان کی عوام پر خرچ کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز سبی گاؤں مل چانڈیو کے سربراہ میر طارق چانڈیو، گاؤں مل گورگیج کے سربراہ میر شاہ گورگیج، گاؤں امام بخش چاچڑ کے محمد حیات چاچڑ، عبدالغفور چانڈیو، حضور بخش گورگیج، امیر حمزہ چاچڑ کا سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ھوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ھوئے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سبی ڈویڑن کے حالات آج ہم سب کے سامنے ہیں سبی میں بننے والی واحد یونیورسٹی بھی صوبائی گورنر کے تعصب کی وجہ سے تعطل کا شکار ھے گورنر بلوچستان میر چاکر خانے ند یونیورسٹی کی فائل کو میر چاکر خان رند کے نام کی وجہ سے آگے نہیں بڑھنے دے رہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام کو شعور آچکا ھے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کی امید کی آخری کرن ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نواب امین اللہ رئیسانی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ ، صوبائی رہنما سردار عاطف سنجرانی، صوبائی رہنما قاسم سوری، صوبائی رہنما ڈاکٹر منیر بلوچ، شوکت بلوچ، باری بڑیچ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی، حبیب رند و دیگر بھی موجود تھے۔