کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام اور سیکورٹی فورسز کی بے پناہ قربانیوں کی بدولت بدامنی اور دہشتگردی کے منصوبے ناکام ہوچکے ہیں ۔
کچھ عرصے سے ایک منصوبے کے تحت بلوچستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی آپ ملک دشمن عناصر کی شناخت کرکے انہیں نکال باہر پھینکیں مجھے یقین نہیں تھا کہ مجھے یہاں آکر اتنا محبت ملے گی آپ کا جوش وجذبہ اور محبت دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے گھر میں ہوں ہم سب کو چاہئے کہ ہم بحیثیت پاکستانی قوم ملک اور علاقے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
ان خیالات کا اظہار کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام نوشکی کے شہید لیفٹیننٹ صفی اللہ سکول اینڈ کالج میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹےئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم ، ممبر قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی، ممبر صوبائی اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی ،ضلعی انتظامیہ ،قبائلی عمائدین سمیت نوشکی کے مختلف سکول و کالجز کے طلباء و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھیں ۔
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ جس قوم میں آپ جیسے علم دوست ہوں اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا آپ کی علم دوستی دیکھ کر ہم تعلیمی سکالرشپ میں اضافہ کریں گے ۔
پسماندہ علاقے میں بچے وبچیوں کا تعلیم سے محبت و شوق دیکھ کر دل خوش ہوامجھے یقین نہیں تھا کہ مجھے یہاں آکر اتنا محبت ملے گی آپ کا جوش وجذبہ اور محبت دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے گھر میں ہوں میرا تعلق بھی ایک غریب گھرانے سے ہے اللہ پاک نے مجھے آج یہ موقع دیا اور میں یہاں موجود ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ ابھی جس بچی نے جس جذبے سے خطاب کیا اس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں اس کی ساری زندگی کے تعلیمی اخراجات ہم اٹھائیں گے آئی جی ایف سی سے پتا چلا کہ یہاں کے بچیوں نے لڑکیوں کے لئے علیحدہ بلاک کا مطالبہ کیا جس کی آج ہم نے افتتاح کیا ہے آپ کا تعاون اگر رہا تو انشاء اللہ ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ سکالرشپس بھی دیں گے ۔
نوشکی کی شناخت آپ تعلیم دوست نوجوان ہیں ہم سب کو چاہئے کہ ہم بحیثیت پاکستانی قوم ملک اور علاقے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام اور سیکورٹی فورسز کی بے پناہ قربانیوں کی بدولت بدامنی اور دہشتگردی کے منصوبے ناکام ہوچکے ہیں ۔
کچھ عرصے سے ایک منصوبے کے تحت بلوچستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی آپ ملک دشمن عناصر کی شناخت کرکے انہیں نکال باہر پھینکیں ۔
اس موقع پر فرنٹےئر کور بلوچستان کے چاق و چوبند دستے نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو سلامی بھی پیش کی سلامی کے لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھایااور دور دراز علاقوں کی طالبات کے لئے گرلز ہاسٹل بلاک کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر سکول کی طلباء و طالبات نے ملی نغمیں اور ٹیبلو بھی پیش کئے۔