|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ بی آر ایس پی۔ آر ایس پی این ۔ این آر ایس پی کے اشتراک سے یونین کی مالی معاونت سے بلوچستان کے آٹھ اضلاع جن میں خضدار ‘ جھل مگسی ‘ واشک کیچ ‘ ژوب لورالائی قلعہ عبداللہ اور پشین میں بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ فار کمیونٹی ایمپاور منٹ پروگرام BRDCEP کے نام سے پراجیکٹ شروع کررہاہے ۔

جس کا باقاعدہ آغاز کے حوالے سے دس نومبر 2017 ء کو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں بی آر ایس پی کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جارہاہے ۔

اس پروقار تقریب میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانسواکوٹن صوبائی وزراء اراکین قومی اسمبلی سینٹرز اراکین صوبائی اسمبلی چیف سیکرٹری بلوچستان ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ پی اینڈ ڈی اعلیٰ صوبائی حکام اور دیگر عالمی قومی اور علاقائی سماجی تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد غربت میں کمی لانے اور معاشی عدم استحکام میں بہتری لانے میں حکومت کا مدد کرنا ہے جس سے مذکورہ بالا اضلاع کے تین لاکھ چون ہزار دو سو چوبیس گھرانے اور سترہ لاکھ دو ہزار ایک سو پچاس افراد مستفید ہونگے ۔