|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2017

گوادر: محکمہ بہبود آباد گوادر کے آسامیوں کے لئے ٹیسٹ و انٹرویو کا انعقاد کوئٹہ میں کرنا زیادتی ہے گوادر کے امیدواروں کے لئے کوئٹہ کے سفری اور رہائشی اخراجات نا قابل برداشت ہیں ۔

ان خالات کا اظہار گوادر یوتھ فورم کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محکمہ بہبود آبادی گوادر کی یہ آسامیوں ایک سال کیلئے عاضی ہیں جن کی تنخواہ دس ہزار وپے ہے اور ان آسامیوں کیلئے اپلائی کرنے والے زیادہ تر غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بے روز گار نوجوانوں کیلئے کوئٹہ کے سفر ی اور رہائشی اخراجات ناقابل برداشت ہیں اور کوئٹہ میں انٹرویو کے انعقاد سے گوادر کے امیدواروں کی رسائی مشکل ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گوادر کے آسامیوں کیلئے ٹیسٹ و انٹرویو کا انعقاد کوئٹہ میں کیا گیا ہے تاکہ اپنے من پسند غیر مقامی افراد کی تقرریاں عمل میں لائی جائیں ۔

انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے سازشوں کو کسی بھی طرح کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی گوادر کی آسامیوں کیلئے ٹیسٹ و انٹرو کا انعقاد گوادر میں کرایا جائے اور میرٹ کی بنیاد پر مقامی نوجوانوں کی تقرریاں عمل میں لائی جائیں ۔