|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2013

imagesتربت( خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے پیر کے روزضلع کے تعلیمی اداروں ریذیڈنشل کالج تربت اور ڈگری کالج تربت کا دورہ کیا طلباء اور اساتذہ سے تفصیلی ملاقات کی اورکالجوں کو درپیش مشکلات ومسائل سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کو آگاہ کیاگیا وزیر اعلیٰ نے ریذیڈنشل کالج تربت کے زیرتعمیر ہوسٹل کوفوری مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ریذیڈنشل کالج کے ہوسٹل کوبہت پہلے مکمل ہونا تھا لیکن انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی غفلت کے سبب کام التواء کا شکارہے ‘ وزیراعلیٰ نے کالج کے رہائش گاہوں کے تعمیراتی منصوبے میں سست رفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن اور ایکسئن بی اینڈآر بلڈنگ کو احکامات جاری کئے کہ وہ تعمیراتی کام میں مٹیریل کے درست استعمال اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے حوالے سے مانیٹرنگ کریں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کالج کے طلباء اور اسٹاف روم کیلئے نئے فرنیچرز اورہوسٹل کیلئے بھی نئے فرنیچرز فوری مہیا کرنے کے احکامات جاری کئے ،انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن اور پرنسپل کالج کوبھی ہدایت کی کہ وہ کالجوں کیلئے لیکچرار کی بھرتیوں کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ لیکچرار خضدار وتربت میں ڈیوٹی بھی دیں گے کہ نہیں ‘ ایسے لیکچرار کو اپوائنٹ نہ کیاجائے جو6مہینے کے اندر تربت وخضدارسے اپنے تبادلہ کرانے کی کوشش کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گورنمنٹ عطاء شاد بوائزڈگری کالج تربت ولائبریری کابھی دورہ ومعائنہ کیا اورکالج اسٹاف کے ساتھ کالج کے تدریسی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ‘ کالج کے پرنسپل پروفیسر بشیر احمد بلوچ نے وزیرا علیٰ کو ڈگری کے تعلیمی مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پروزیرا علیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کالج کیلئے خصوصی گرانٹ کابھی اعلان کیا تربت ڈگری کالج اور ریذیڈنشل کالج کے طلباء واسٹاف کیلئے بس فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔دریں اثناء وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کیچ کا دورہ کیا، پرنسپل سیکریٹری وزیرا علی بلوچستان محمد نسیم لہڑی ،کمشنر مکران ڈویژن انجینئر عبدالفتاح بھنگر بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے وزیر اعلی بلوچستان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ ،سرجری یونٹ، ڈائلیسز یونٹ اور بچوں کے وارڈکابھی معائنہ کیا ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کے موقع پر ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں بلوچستان کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہے انھوں نے کہا کہ ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے یہاں سنیئر اور تجربہ کار ڈاکٹر موجود ہیں اور تربت ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس کے اداروں کو درست کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ڈاکٹر اپنے فرائض سے غافل ہوتے جارہے ہیں ڈاکٹروں کو اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے لوگوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے فرائض ادا کرنے ہونگے ، وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ تربت ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرینگے کہ تاکہ دور دراز علاقوں سے ڈی ایچ کیو کا رخ کرنے والوں کوعلاج کی سہولیات فراہم ہوں،انھوں نے کہا کہ ہسپتال کے احاطے میں سبزہ زار پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے وزیر اعلی نے کہا کہاان کے حلقہ ا نتخاب کے آئندہ ہونے والے دورے سے قبل اسپتال کی حالت درست ہونی چاہیے انھوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے سامان کوئٹہ پہنچ چکے ہیں ادویات بھی موجود ہیں لہذا فوری طورپر ہسپتال انتظامیہ کوئٹہ رابطہ کریں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ضروریات کے مطابق جو بھی طبی آلات کی ضرورت ہووہ کوئٹہ ایم ایس ڈی سے حاصل کریں۔