کوئٹہ(آن لائن)صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے 54 ہزارسے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے جس میں پولیس ، بی سی، ایف سی جبکہ پاک فوج کے جوان کوئیک رسپانس فورس کے طورپر موجود ہوں گے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز اور حساس پولنگ اسٹیشنز کیلئے سیکورٹی کا مربوط پلان تیار کیاگیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے حساس علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے ہیلی کاپٹروں کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ یہ بات سدرن کمانڈ کوئٹہ میں آئی ایس پی آر کی جانب سے میڈیا کو بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں 7 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ صوبے کے دور دراز علاقوں تک بیلٹ یپرز کی ترسیل پاک فوج کے زیر نگرانی کردی گئی ہے۔بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں کوئٹہ سمیت صوبے کے 6ڈویژن میں 54ہزار446سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی صوبے کے تمام اضلاع میں فورسز کی تعیناتی اور بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں سدرن کمانڈ میں آئی ایس پی آر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوئٹہ میں سات دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے 15ہزار926اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جن میں پاک فوج کے 1225،ایف سی کے 5204،لیویز کے 9407اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں اسی طرح سبی ڈویژن میں 7852،نصیرآباد میں 9968،قلات میں 8731،ژوب میں 6717اور مکران میں 4800اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنوں اور باہر تعینات کردیا گیا ہے تاکہ پاک فوج کے اہلکار کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹ سکیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان بھر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر گیارہ اہلکار تعینات ہونگے جن میں 5ایف سی اور 6پولیس اہلکارہونگے اوراسی طرح کوئٹہ ،خضدا،گوادر میں ہیلی کاپٹر بھی موجود ہونگے جن علاقوں میں صورتحال خراب ہوگی اس علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے بروقت پہنچنے اور فضائی نگرانی کی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا کہ سات اضلاع کوہلو،ڈیرہ بگٹی،خاران ،نوشکی ،واشک ،پنجگور ،تربت اور خضدار میں بیلٹ پیپر فوج کی نگرانی میں پہنچادیئے گئے ہیں بلو چستان بھر میں سیکورٹی کے حفاظتی انتظامات کیلئے 54ہزار 446اہلکاروں کو تعینات کو تعینات کردیا گیا ہے جس میں پاک فوج کے 5325،ایف سی کے 16312،لیویز کے 11487اور بلوچستان کانسٹیبلری کے 2000اہلکار شامل ہیں ۔بریفنگ میں بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور صوبے کے تمام اضلاع میں فورسز کی تعیناتی اور بیلٹ پیپر کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔