لید ن (آزادی نیوز)جون دو ہزار چودہ میں برازیل میں منعقد ہونے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کا آغاز بارہ جون کو میزبان برازیل اور کروشیا کے میچ سے ہو گا۔ عالمی چیمپئن سپین اپنے ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اسی حریف کے ساتھ کھیلے گا جسے اس نے 2010 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلی بار ورلڈ چیمپیئن بنے کا اعزاز کیا تھا۔ سپین کا پہلا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔ گروپ سی میں کولمبیا، یونان، آئیوری کوسٹ اور جاپان شامل ہیں۔ گروپ ڈی یوروگوائے، کوسٹا ریکا، انگلینڈ اور اٹلی پر مشتمل ہے۔ انگلینڈ اپنے گروپ کا پہلا میچ چار مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والیاٹلی کے خلاف کھیلے گا۔ انگلینڈ کے گروپ میں دو مرتبہ عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے والے یورو گوائے بھی شامل ہے۔ گروپ ای سوئٹزرلینڈ، ایکواڈور، فرانس اور ہونڈرس پر مشتمل ہے۔ گروپ ایف میں ارجنٹینا، بوسنیا ہرزگوونیا، ایران اور نائجیریا شامل ہیں۔ گروپ جی میں جرمنی، پرتگال گھانا، اور امریکہ آمنے سامنے ہیں۔ گروپ ایچ میں بیلجیئم ، الجزائر، روس اور جنوبی کوریا کے درمیان مقابلہ ہو گا۔