سبی: چیئرمین میونسپل کمیٹی و ممتاز قبائلی شخصیت سردارزادہ میر حیربیار خان ڈومکی نے کہا ہے کہ سبی میں تعطل شدہ میگا پروجیکٹس کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے عوام کے ساتھ ہیں۔
چاکر اعظم یونیورسٹی،پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ ،بولان اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس،ریذیڈنشنل کالج سمیت دیگر منصوبوں کو سازش کے تحت بند کرایا گیا گیاہے،سبی کی نئی نسل کے لیے تعلیم کے دروازئے بند کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے،صوبائی حکومت تعطل شدہ منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے مجموعی طور پر اربوں روپے کی لاگت کے میگا پروجیکٹس کی بندش پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے صحافیوں سے بات چیت میں کیا
انہوں نے کہا کہ سبی کے تعلیمی میگا پروجیکٹس کو ایک سازش کے تحت بند کرکے یہاں کی نئی نسل کو تاریکیوں اور جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے منصوبوں کو دہائیاں گزر جانے کے باوجود تکمیل تک نہیں پہنچانا صوبائی حکومت کی بدنیتی کی عکاسی کرتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے دعوئے کرتے نہیں تھکتی ہے جبکہ سبی میں موجودہ اور گزشتہ حکومتوں کے ادوار کے تعلیم کے شعبہ کے میگا پروجیکٹس شروع ہونے والے تاحال مکمل نہیں ہوسکے ہیں ۔
جن میں چاکر اعظم یونیورسٹی ،پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوت ،بولان اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس،ریذیڈینشنل کالج سمیت دیگر ترقیاتی اسکمیات بھی تعطل کا شکار ہیں جس کی آڑ میں کروڑوں روپے کرپشن کی نظر کیئے جاچکے ہیں جبکہ تعطل شدہ منصوبوں کی مجموعی طور پر لاگت کا تخمینہ لگایا جائے تو یہ اربوں روپے تک پہنچتے ہیں ۔
لیکن اس ضمن میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے دہائیوں کی دہائیاں گزر گئی ہیں اور منصوبے مکمل نہیں ہو پارئے ہیں جس سے عوام کے نام پر خرچ کیئے جانے والے فنڈز بے دریغ ذائع کیئے جارہے ہیں اور مذکورہ منصوبوں سے عوام براہ راست مستعفید نہیں ہو پارہے ہیں
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سبی کے تعطل شدہ منصوبوں کی تکمیل کی خاطر سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ۔