کوئٹہ( آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام آرگنائزر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272 کیچ 1 میں الیکشن ٹربونل کی ہدایت پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ضلعی انتظامیہ قانونی تقاضے پورے نہیں کررہی اور پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانے کے لئے ہمارے ووٹ ٹیمپر کرکے ہماری جیت کو ناکامی میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں لہٰذا متعلقہ ڈی سی اور اے سی کو معطل کرکے انکوائری کراکر حقائق کو عوام کے سامنے لائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی عیسیٰ نوری مرکزی کمیٹی کے رکن و مرکزی میڈیا سیل کے انچارج آغا حسن بلوچ ایڈوکیٹ کے ہمراہ جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کی ہدایت پربلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ 272کیچ 1میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جارہی ہے مگر کیچ کے ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنرصوبائی حکومت کی ہدایت پرتھیلوں میں بند بیلٹ پیپر ز کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں 13کے قریب تھیلوں میں بیلٹ پیپروں میں ردو بدل کیا جارہا ہے10کے قریب تھیلوں کو کاٹ کر ووٹ نکالے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اس نشست کو ختم کرنے کیلئے ایسے حربے اختیار کیے جارہے ہیں مگر ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے کیونکہ 11مئی کے عام انتخابات میں بھی ہمارئے خلاف حکومتی مشینری کو استعمال کیا گیا رات کی تاریکی میں ہمارئے مینڈیٹ کو تبدیل کرکے ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا سردار اختر مینگل کے حلقے کے نتائج 17روز تک روکے گئے اور اس کے بعد اب بلدیاتی الیکشن میں بھی اسی طرح کے عمل کو دہرایا گیاجمہوریت کی دعوئے دار صوبائی حکومت جس کا ہم احترام بھی کرتے ہیں مگر حکمران سرداراختر مینگل اور حمل کلمتی کی نشست بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں اگرا نہوں نے ہماری پارٹی کی قومی اسمبلی کی سیٹ لیناہے تو وہ بتادیں ہم وہ بھی ان کو دے دیں گے مگر اس کے لئے اس طرح کے ہتھکنڈے اختیار نہ کیے جائیں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عیسیٰ نوری نے کہا کہ بلوچستان الیکشن ٹریبونل کی ہدایت پر میرے حلقے میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے مگرمجھے اس کی اطلاع نہیں دی گئی اور وہاں پر گذشتہ شب انتظامیہ نے خزانہ آفس سے ووٹوں کے تھیلے نکالنے کی کوشش کی روکنے پر میرئے وکیل کو گرفتار کیا گیا کارکنوں کے احتجاج پر انہیں چھوڑ دیا گیا ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر کیچ کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے کیونکہ وہ گنتی کے دوران نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اوریہ بدنیتی پر مبنی ہے کہ امیدوار کی غیر موجودگی میں اس کے بیلٹ پیپر کی چیکنگ کی جارہی ہے ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری انداز میں ہی مقابلہ کرتے ہیں مرکزی کمیٹی کے رکن و مرکزی میڈیا سیل کے انچارج آغا حسن بلوچ نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے مگر اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے حکمران اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔