حب: حب انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کردیا شہر سے متعدد دکانوں اور ہوٹلوں کے سامنے قائم تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے ہٹا دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار بگٹی نے جمعہ کے روز میونسپل کارپوریشن حب کے عملے پولیس اور لیویز فورس کے ہمراہ حب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کردیا آپریشن کے دوران باب بلوچستان سے پولیس تھانہ حب تک مین آر سی ڈی شاہراہ کے دونوں اطراف میں قائم دکانوں ۔ہوٹلوں ۔نوپارکنگ ایریاز اور ریڑھی بانوں کو بھاری مشنری کی مدد سے ہٹا دیا گیا ۔
اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر حب نے متعدد دکانراروں پر نر خ نامہ آویزاں نہ کر نے اور صفائی ستھرائی کے ناقص نظام پر جرمانے بھی عائد کیئے اسسٹنٹ کمشنر حب نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کاروائی کاسلسلہ روزانہ کی بنیاد کی جائے اور تجاوزات قائم کر نے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا ۔
اس مو قع پر تحصیلدار حب محبوب چنال میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر عبدالجلیل زہری ۔انور نادر بلوچ سمیت سرکاری آفسران کی بڑی تعداد موجود تھی
حب انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغازکردیا
وقتِ اشاعت : December 23 – 2017