|

وقتِ اشاعت :   December 14 – 2013

national partyخضدار(نمائندہ خصوصی)نیشنل پارٹی کا سردار محمد اسلم بزنجو کی زیر صدارت اجلاس نیشنل پارٹی نے میر عبدالرحیم کرد کو میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر کیلئے پارٹی امیدوار نامزد کر دیا اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رہنما میر عبدالرحیم کرد نیشنل پارٹی خضدار کے آرگنائزر عبدالحمید بلوچ و دیگر اراکین اور میونسپل کارپوریشن خضدار کے ممبران بھی موجود تھے باہمی صلاح ومشورہ اور اتفاق رائے سے میر عبدالرحیم کرد کو میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر کیلئے امیدوار نامزد کر دیا گیا اجلاس کے موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی کی جھالاوان سمیت پورے بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی متاثر کن رہی عوام کی سچی لگن اور نیشنل پارٹی سے وابستگی نے پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد نیشنل پارٹی کے کامیاب نمائندے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے نہ صرف پر عزم ہیں بلکہ وہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر ہر ممکن اقدامات کریں گے الیکشن کے اگلے مرحلے میں اتحادی جماعتوں سے مل کر میئر ڈپٹی میئر اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن لڑیں گے خضدار سے میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل سے کامیابی پارٹی رہنماؤں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور اس محنت اور کامیابی کے دوررس نتائج برآمد ہونگے اجلاس سے میر عبدالرحیم کر دنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں اتحادی پارٹیوں سے مل کر کامیابی سے ہمکنار ہونگے عوام کی توقعات پورا اگر کر لوگوں کے مسائل و مشکلات کے حل اور خضدار شہر کو بارونق بنانے کیلئے محنت کر کے خضدار کی حالت تاریخی طور پر تبدیل کرونگا اور تمام جماعتوں و پارٹی رہنما و کارکنوں سے مشاورت کے بعد خضدار کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرونگا اجلاس سے نیشنل پارٹی کے آرگنائزر روڈ ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر عبدالحمید بلوچ نے کہاکہ خضدار میں کامیابی پارٹی کارکنوں کی محنت اور کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے ماضی میں پارٹی نے خضدار میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان اقدامات کی بدولت نیشنل پارٹی نے ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی اور انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اتر کر ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔